کراچی، پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا، اہم انکشافات سامنے آگئے

ملزم حسیب اللہ عرف کرزئی واردات کرنے کے بعد افغانستان فرار ہو جاتاتھا اورافغانستان سے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا،ایس ایس پی امجد حیات

ہفتہ 16 مارچ 2024 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) کلری پولیس کے ہاتھوں گرفتارملزم افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا، 15رکنی افغان ڈکیت گروہ کاخون ریزی، لوٹ مارمیں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں افغان ڈکیت گروہ کے سرغنہ عابداللہ عرف کرزئی کو گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی امجدحیات نے کہاکہ افغان ڈکیت گروہ کراچی میں خون ریزی، لوٹ مارمیں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم عابداللہ عرف کرزئی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ، گرفتار ملزم کے ساتھی کانسٹیبل واحد پرویز کی شہادت میں ملوث ہیں، 13فروری کو نارتھ کراچی میں اہلکار کو گھر کے پاس شہید کردیا تھا، شہید واحد پرویزسیکیورٹی ون میں جج کیپاس بطور گن مین تعینات تھا۔ملزم کے ساتھیوں نیڈکیتی کے دوران رینجرز اہلکارآصف کو بھی شہید کیا تھا، گروہ کا کارندہ بلال پیٹرول بم بنانے میں مہارت رکھتا ہے جبکہ احمد اللہ افغانی اور خان متعددشہریوں کو قتل اور زخمی کرنے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم حسیب اللہ عرف کرزئی واردات کرنے کے بعد افغانستان فرار ہو جاتاتھا اورافغانستان سے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا، افغان ڈکیت گروہ کی گزشتہ ماہ ڈکیتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، ملزم کے ایک ساتھی کو عوام نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا تھا۔ایس ایس پی سٹی نے کہاکہ ملزم کے ساتھی اسلحیکے زور پرعوام سے ساتھی چھڑواکرلیگئے تھے جبکہ ملزم کے گروہ کے کچھ ساتھی ہلاک جبکہ کچھ زخمی حالت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔