شہیدوں کے خون کا بدلہ لیا ہے، سابق وزیر بلوچستان جان اچکزئی

فوج افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی شیطانی قوتوں سے لڑ رہی ہے،سابق وزیر جلیل عباس جیلانی

پیر 18 مارچ 2024 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) بلوچستان کے سابق نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان نے شہداء کے خون کا بدلہ لیا ہے اور سرحد کے قریب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی دہشت گرد حملہ ہوا تو ہم افغانستان کو اس کا بھرپور جواب دیں گے، یاد رکھیں ایک پاکستانی کی جان ہمارے لیے پورے افغانستان سے زیادہ قیمتی ہے۔سابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے شمالی وزیرستان حملے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ فوج افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی شیطانی قوتوں سے لڑ رہی ہے، اس بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔’