
سندھ ہائی کورٹ،این ای238دھاندلی کیس ،الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری ،19اپریل تک جواب طلب
21اپریل کو شہرکراچی میں مینڈیٹ کے چوری کے خلاف جلسہ کریں گے باقاعدہ طورپر ہم نے انتظامیہ کو درخواست دیدی ہے،حلیم عادل شیخ
جمعرات 21 مارچ 2024 17:08
(جاری ہے)
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف ہماری توہین عدالت کی پٹیشن بھی زیر سماعت ہے ٹریبونل میں آج ہماری 2024 کی پہلی پٹیشن پر سماعت ہوئی ہے عدالتوں سے امید ہے انصاف ہوگا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتیوں کا جو قصہ رجیم چینج سے شروع ہوا تھا ابھی تک جاری ہے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے گاڈ فادر ڈونلڈ لو کی جو بے عزتی ہوئی وہ پوری دنیا نے دیکھی اب ثابت ہوگیا ہے جس نے بھی عمران خان کے خلاف سازش کی وہ رسوا ہوکر بے نقاب ہوا ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان کا مقدمہ لڑا گزشتہ روز نہ چاہتے بھی ڈونلڈ لو کو بھی ماننا پڑا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، پوری دنیا نے دیکھا کس طرح پاکستان میں الیکشن 2024 میں دھاندلی کی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا موجودہ حکومت پی پی ،ن لیگ اور ایم کیو ایم کی قبر ثابت ہوگی، عمران خان نے بھی کہا ہے یہ حکومت چار پانچ ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی حکومت میں موجود تمام پارٹیاں اپنے گناہوں، دھاندلی کے بوج تلے دب جائیں گے،حلیم عادل شیخ نے کہا ماہ رمضان میں مہنگائی عروج پر ہے دو وقت کی روٹی کھانا بھی غریب عوام کے لئے مسئلہ بن گیا ہے سحری افطاری کے لئے عوام پریشان ہے پہلے 16 ماہ کی حکومت میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا اب دوبارہ ان لوگوں کو حکومت میں لایا گیا ہے ہم کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے آخری وقت تک انکا پیچھا کریں گے۔ پوری دنیا کو پتہ لگ گیا ہے کہ پاکستانیوں کے ساتھ کتنی بڑی زیادتی ہوئی ہے ہم بھی پاکستانی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں کچے کے ڈاکوئوں کو مارنے کا لائسنس مل چکا ہے کیوں کہ سندھ میں ان کے سرپرستوں کی حکومت آچکی ہے، جب سے پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت بنی ہے کچے کے علاقے نوگو ایریا بن گئے ہیں۔ کچے میں ایک استاد کو قتل کر دیا گیا، کدھر ہیں آئی جی سندھ کہاں ہیں وزیر داخلہ وفاق کہاں ہے اس وقت عوام کی جان و مال محفوظ نہیں رہا ہے۔ ہم 2023 سے شور مچا رہے تھے کچے میں ڈاکو راج ہے، آج بھی کچے میں راکیٹ لانچر کی ٹرینگ دی جارہی ہے، کیئر ٹیکر وزیراعلی بھی دھاڑی لگا کر چلے گئے معصوم مرتے رہے تھے نگران حکمران بھی دھاڑی لگاتے رہے اور چلے گئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بے حد اضافہ ہوا ہے دہشتگرد کھلے عام کاروائیاں کر رہے ہیں اس کا کون زمہ دار ہی رواں برس پچاس شہری کرمنل کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں شہر کراچی میں نوجوانوں کی نسل کشی ہورہی ہے کراچی کے عوام کو اکیل نہیں چھوڑیں گے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہمیں دہشتگرد اور ڈاکو سمجھا گیا تھا ، کل جسٹس صاحب نے کہہ دیا کہ یہ دہشتگرد نہیں ہیں، ہم سے اگر جان چھوٹ گئے ہو تو پولیس جائے ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی کرے، اور عوام کے جان و مال کی محافظ بنے۔انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں اپنے پسند کا رزلٹ بنایا گیا پیپلزپارٹی کے سندھ حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کر کے پرانہ دھندہ شروع کر دیا ہے عوام کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے انشا اللہ چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے سندھ سے ہماری 22 قومی اور 38 صوبائی اسمبلی کی نشتیں جیتی ہوئی تھی جو جعلسازی کر کے چھینی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 21 اپریل 2024 کو شہر کراچی میں مینڈیٹ کے چوری کے خلاف جلسہ کریں گے باقاعدہ ہم نے انتظامیہ کو درخواست لکھ دی ہے انشا اللہ عوام کی عدالت میں ملین مارچ ہوگا اور انشا اللہ عدالتوں سے امید ہے عمران خان بھی جلد رہا ہونگے، جس کی کوئی بنیادی ہی نہیں تھی وہ سارے جھوٹئے کیسز ختم ہوتے جارہے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہم نے بنیان مرصوص میں بھارت کو گھس کر مارا، اب جنگیں ٹیکنالوجی کی ہونگی،رانا مشہود احمد
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا معروف کاروباری شخصیت ملک سیف الرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.