
این اے130کے نتائج پر سوالات اٹھنے کے بعد نوازشریف کو خود سیٹ چھوڑ دینی چاہیے. شاہدخاقان عباسی
مسلم لیگ(ن) میں تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، کس نے کیا سیاست کرنی ہے اور کس کو کہاں پر لگانا ہے‘عمران خان سیاسی قیدی ہیں‘نومئی کے واقعات پر ٹروتھ کمیشن بننا چاہیے.سابق وزیراعظم کی گفتگو
میاں محمد ندیم
پیر 25 مارچ 2024
22:35

(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جب شاہد خاقان عباسی سے سوال پوچھا گیا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کیوں نہ بن سکے؟ تو سینئر سیاستدان نے جواب دیا کہ آج لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ ہم نے تو نواز شریف کو ووٹ دیا تھا تو پھر شہباز شریف وزیراعظم کیوں بن گئے؟ لیکن وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ بھی خود میاں نواز شریف کا ہی ہے. انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں چوتھی بار وزیراعظم بننے آیا ہوں لیکن جن لوگوں نے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی انتخابی مہم چلائی وہ عوام کو جواب دیں، وہ بتائے کہ یہ کیا انتخابی مہم چلائی ہے، یہ کوئی بیانیہ نہیں ہے کہ میں وزیراعظم بننے آیا ہوں. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، کس نے کیا سیاست کرنی ہے اور کس کو کہاں پر لگانا ہے، یہ فیصلے نواز شریف کرتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی این اے 130 سے جیت پر شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں، تو نواز شریف کا جو سیاست میں قد ہے اس کو دیکھتے ہوئے انہیں خود ہی اپنی نشست چھوڑ کر ضمنی الیکشن کے لیے دوبارہ عوام کی عدالت میں جانا چاہیے. شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ میں ان کا یہی مشورہ دوں گا کہ اس نشست کو خالی کردیں اور عوام کے کٹہرے میں چلے جائیں، ان کے سیاسی مقام کے لیے شاید یہ ضروری ہے کہ اس نشست کو ازخود خالی کردیں، اس سے ان کی عزت میں اضافہ ہوگا. جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان سیاسی قیدی ہیں تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان سیاسی بھی ہیں اور قیدی بھی کیونکہ جو بھی سیاستدان جیل جاتا ہے وہ سیاسی قیدی ہی ہوتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف بھی سیاسی قیدی ہی تھے انہوں نے کہا کہ آج تک جس سیاسی شخصیت کے خلاف بھی فیصلے آئے ہیں وہ خود عدالتوں میں واپس لے لیے گئے اور کہا گیا کہ انصاف ہوگیا، آج سے دو تین سال بعد ہم سنیں گے کہ عمران خان انصاف مل گیا. انہوں نے کہا کہ ہم عجلت میں لوگوں کو سزائیں دے دیتے ہیں جس سے معاملہ خراب ہوتا ہے سانحہ 9 مئی سے متعلق سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلین افراد کا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، میں ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں آج ملک کے جو بھی حالات ہیں ان پر ایک ٹروتھ کمیشن بنا دیا جائے.

مزید اہم خبریں
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ
-
پاکستان ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ ہے. شہبازشریف
-
تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی
-
پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا انکشاف
-
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
-
کاروباری اداروں میں تبدیل ہو چکی پاکستانی یونیورسٹیاں
-
امریکی حکومت پاکستان اور انڈیا دونوں سے رابطے کر رہی ہے. امریکی محکمہ خارجہ
-
پاک‘ بھارت کشیدگی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
-
آئینی بنچ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.