Live Updates

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:15

وزیراعظم محمد شہباز شریف  سعودی عرب روانہ ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار ، خواجہ آصف ، محمد اورنگزیب ، عبد العلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد خان چیمہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ کمرشل پرواز کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے۔وزیراعظم آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات