Live Updates

جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج اسمان پر تھا، عمران خان

چوہدری پرویز الٰہی، شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کر دیں تو ان کے کیسز ختم ہو جائیں، گفتگو

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:15

جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج اسمان پر تھا، عمران خان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج اسمان پر تھا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا، جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔عمران خان نے کہا کہ ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں، آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں آئی ایس ائی اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوا نے بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جارہا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کومجھیجوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنیکا منصوبہ تھا، 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا، کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔

عمران خان نے کہا کہ گراف جولری سیٹ کی مالیت 3ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشن لے لی ہے، کوٹیشنز کے مطابق گراف جولری سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلزمین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا، اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا، چوہدری پرویز الٰہی، شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کر دیں تو ان کے کیسز ختم ہو جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات