
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے وزیرخارجہ ترکیہ کی اسلام آباد میں ملاقات
دونوں ممالک کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم، تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لایا جائے گا، وزیراعظم کی ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور صنعتوں کو منتقل کرنے کیلئے دعوت دی
ثنااللہ ناگرہ
پیر 20 مئی 2024
18:39

(جاری ہے)
وزیرِاعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم بہترین باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں، وزیرِاعظم نے آئندہ تین برس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم نے اس موقع پر ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی صنعتوں کو منتقل کرنے کیلئے دعوت دے رہے ہیں۔ عالمی و علاقائی حالات بالخصوص غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی۔ وزیرِاعظم نے ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کی مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کی بھی تعریف کی۔ وزیرِاعظم نے مشرقِ وسطی میں مستقل امن کیلئے دو ریاستی حل کی کلیدی اہمیت پر زور دیا۔ وزیرِاعظم نے ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے ترک صدر کو ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریشن کونسل کے 7 وین اعلی سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت کا پیغام بھی دیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی قومی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید برآں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک نے گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ممالک نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر خارجہ حکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔خیال رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ایئرپورٹ پر مہمان وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ ترک وزیر خارجہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی گفتگو کریں گے، فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.