
میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون تحریک آزادی کے ہیرو ہیں ، وزیر آزاد کشمیر امتیاز نسیم
منگل 21 مئی 2024 16:46
(جاری ہے)
وزیر آزاد کشمیر امتیاز نسیم نے کہا کہ آج ہم سب شہداءکشمیر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ،میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون تحریک آزادی کے ہیرو ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے ،حکومت تحریک آزادی کو اولیت دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک آزادی کشمیر کو ہمیشہ اہمیت دی ،وزیراعظم نے لبریشن کمیشن کو وزارت میں تبدیل کیا ۔ امتیاز نسیم نے کہا کہ کشمیری تارکین وطن انتہائی اہم کام کر رہے ہیں، آپ جو تجاویز دیں گے ان پر عمل ہو گا ،بیس کیمپ کی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ،ہمیں افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں،کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی نہ ہم ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن اور بیٹیوں کا درد محسوس کرتی ہوں ،بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر آزاد ہو گا ۔کرنل راجہ نسیم نے تحریک آزادی کو ہمیشہ اجاگر کیا ،کرنل راجہ نسیم نوابزادہ نصر اللہ خان چیئرمین کشمیر کمیٹی کو ہاڑی گہل لے کر گئے ، کرنل راجہ نسیم کو اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ،نئی نسل کو تحریک آزادی سے روشناس کرانا ہو گا ،ایک ٹیم بن کر تحریک آزادی کیلئے کام کریں گے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما محمود احمد ساغر نے کہا کہ تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،جماعت اسلامی کشمیر کا مضبوط ادارہ ہے ،شہداکشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی ،بھارت کو جموں و کشمیر سے نکالیں گے ،شہدا کشمیر ہمارا فخر ہیں ،ہمیں اپنے شہدا کا خیال رکھنا ہو گا ۔حریت رہنما غلام نبی فائی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر بہت غلط فہمیاں پیدا کی ہیں ،ہماری صفوں میں بھی کچھ غلط فہمیاں ہیں ،انہیں پاکستانی ایجنٹ کہا گیا اور ہتھکڑیاں لگائی گئیں ،ہم وزیراعظم شہباز شریف سے ملے ہیں ،یٰسین ملک اور شبیر شاہ کی قربانیاں عظیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ،گریٹر کاز کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، انہیں یٰسین ملک کی ترجمانی کرنی ہے ،یسین ٰملک ڈیتھ سیل میں قید ہے ،میر واعظ مولوی فاروق سے ملاقاتیں رہیں ۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ایران کے صدر اور دیگر شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ حریت قائدین کی کمٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،میرواعظ خاندان کی دینی اور سیاسی خدمات غیر معمولی ہیں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے ، تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہو گی ،الحاق پاکستان ہمارا نصب العین ہے ،ہمارا اصل ہدف بھارت کو ان کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سے نکالنا ہے ،کشمیریوں کا اس نکتہ پر کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر پر ہمیشہ کھل کر بات کی ہے ،کشمیر کے لیڈروں کو بصیرت کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا ،ہمیں کشمیر پر بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے ،لیڈر شپ قوم کو مایوسی سے بچائے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.