ْڈاکٹر فاروق ستار کا اپنے حلقے این اے 244 کے مختلف علاقوں کا دورہ اور حلقہ عوام سے ملاقاتیں

حق پرست منتخب نمائندے دن رات اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے درمیان موجود ہیں،رہنماء ایم کیو ایم

ہفتہ 25 مئی 2024 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) سینئر مرکزی رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و حق پرست رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 244 ڈاکٹر فاروق ستار نے سرجانی ٹان، تیسر ٹان، خدا کی بستی اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حلقہ عوام سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے سرجانی ٹان میں قائم عوامی دفتر میں بھی مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے دن رات اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے درمیان موجود ہیں ہم بجلی، پانی، گیس اور دیگر بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں، ہم وہ لوگ نہیں جو الیکشن جیتنے کے بعد اپنے حلقوں میں پلٹ کر نہیں آتے بلکہ ہم تو شب و روز اپنے عوام کے درمیان رہنے والے لوگ ہیں، عوام الناس نے ڈاکٹر فاروق ستار کی کاوشوں سے شروع کی جانے والی نادرا موبائل وین سروس پر اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ علاقائی ذمہ داران و کارکنان موجود تھے۔