
عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے،بیرسٹر گوہر
ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا دوریاں بڑھ رہی ہیں اس کیلئے ڈائیلاگ ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہماری بات سے اتفاق کیا ہے،مذاکرات کے راستے کھولے جائیں،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 11 جون 2024
16:03

(جاری ہے)
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو آپشن دیا ہے وہ بھی زیرِ غور ہے۔ مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے۔
محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے انہیں اعتماد میں لیں گے۔ برف پگھل رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، سپریم کورٹ کے مذاکرات کے آپشن کا جواب بھی پی ٹی آئی دے گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کئی بار کہہ چکے میرے ساتھ جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں۔ہم سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج وکلاءکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے کہا کہ ان کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی ہے۔دریں اثنائ190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاءنے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراضات واپس لے لئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے نئے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاو¿نڈز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز اور عمران خان آئی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد وکلا صفائی نے اعتراضات واپس لے لئے تاہم 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں آج بھی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.