
خفیہ ادارے کا کام عوام کا تحفظ کرنا ہے اسے پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگایا گیا ہے ، عمران خان
مذاکرات کے معاملے پر غلط بیانی نہ کی جائے کہ ہم مذاکرات نہیں چاہتے، چیف جسٹس کو پیغام ہے کہ وہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کروائیں،بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 14 جون 2024
16:27

(جاری ہے)
چیف جسٹس کے سامنے قانونی کی حکمرانی میں مداخلت ہو رہی ہے۔ سیاستدان ہمیشہ مذاکرات میں ہی جاتا ہے۔ ہم نے مشرف دور میں بھی اس کے نمائندے سے مذاکرات کئے تھے حکومت سے نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے جج نے بتایا کہ کیسے خفیہ ادارے نے اس پر دباو ڈالا۔ اس جج کے گھر کی گیس کاٹ دی گئی۔ پی ٹی آئی کے جو جج ہیں ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔قوم سرگودھا کے ایک، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 اور سپریم کورٹ کے 3 ججز کو سلام پیش کرتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جو صحافی پی ٹی آئی کے حق میں بولتا ہے اسے پکڑ لیا جاتا ہے، روف حسن پر حملہ کرکے اس کا منہ کاٹ دیا گیا۔علی زمان پر تشدد کیا گیا۔ اس سب میں خفیہ ادارہ شامل ہے۔ہمارے فوجی اور پولیس ملازم روز شہید ہورہے ہیں۔بجٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے 13 ہزار ارب کا ریونیو اکٹھا کرنا ہے۔ جس میں سے 9 ہزار 800 ارب قرض کا سود ادا کرنا ہے۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے ہمیں ساڑھے 7ہزار ارب کا قرض لینا پڑے گا۔ پاکستان تو ڈوب چکا ہے۔ یہ ملک صرف سرمایہ کاری سے بچے گا۔جو قانونی کی حکمرانی سے ہی آئے گی۔ 50سال میں سب سے کم سرمایہ کاری اس سال آئی، ملک کا مستقبل اندھیرے میں چلا گیا، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا اضافی بوجھ بھی ڈال دیا گیا۔ ہمارا پارٹی دفتر توڑ دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گروپنگ ختم کرکے اکھٹی ہو جائیں۔ یہ پاکستان کی زندگی موت کا فیصلہ ہے، اب بھی پارٹی میں جو گروپنگ کرے گا اسے نہیں چھوڑوں گا سخت الیکشن لوں گا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.