Live Updates

حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائزکریں اورانتخابات کرالیں،نیئر بخاری

سسٹم کے بچاو کا انحصار موجودہ حکمرانوں اور ایک جماعت پر ہے، وفاقی وزرا اگر سمجھتے ہیں حکومت کوخطرہ ہے توپھر ہم سے شیئر توکریں،صدر آصف زرداری اس وقت کردار ادا کرسکتے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں آو بیٹھ کر بات کرلیں لیکن کوئی راضی ہو تو سہی،رہنماء پیپلزپارٹی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 3 اگست 2024 17:00

حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائزکریں اورانتخابات ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اگست 2024 ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءنیئر بخاری نے حکومت کو اسمبلی توڑنے کا مشورہ دیدیا،ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائزکریں اورانتخابات کرالیں ،سسٹم کے بچاو کا انحصار موجودہ حکمرانوں اور ایک جماعت پر ہے، صدر آصف علی زرداری کہہ رہے ہیں کہ آو بیٹھ کر بات کریں لیکن نہ کوئی اس پر راضی ہو رہا اور نہ کوئی اس پربات کرنے کو تیار ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزرا اگر سمجھتے ہیں حکومت کوخطرہ ہے توپھر ہم سے شیئر توکریں۔ ان کوخطرہ ہے تو ڈلیورکریں کیونکہ ہم نے توان کو سپورٹ کیا ہوا ہے۔ عمران خان سٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بانی چیئرمین پی ٹی آئی قابل اعتبار نہیں۔ وہ یوٹرن کو سیاست سمجھتا ہے۔ کبھی اچکزئی کو اختیار دیتا ہے پھر کہتے ہیں اختیار نہیں۔

ہم یوٹرن کو غیر ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ صدر آصف زرداری اس وقت کردار ادا کرسکتے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں آو بیٹھ کر بات کرلیں لیکن کوئی راضی ہو تو سہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بالکل تباہی کے دہانی پر آجاتی ہے تو پھر کیا حل ہے۔سٹیبلشمنٹ ایسے ہی تو نہیں چڑھ دوڑے گی اس کی کوئی تو وجوہات ہوں گی۔ اگرسسٹم ڈی ریل ہواتونقصان ملک کا ہوگا۔ ہم توغیرآئینی اقدام کوکبھی سپورٹ نہیں کرینگے کیونکہ حل آئین میں ہے۔

رہنماء پیپلزپارٹی نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدام سے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچا ہے۔ لہٰذ اپیپلزپارٹی سپورٹ نہیں کرے گی۔ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ اور آئین کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتائج پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پنجاب میں ہماری بعض سیٹیں نہیں دی گئیں۔ کسی کوبھی براہ راست ذمہ دار اس لئے نہیں کہہ سکتا کیونکہ ثبوت نہیں لیکن یہ ساری نااہلی الیکشن کمیشن کی ہے اور اگراس کے پیچھے کوئی اور ہے تو اس کو ایکسپوز بھی الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے۔ بے نظیر شہید کو کریڈٹ جاتا ہے ورنہ نواز شریف تو سیاست سے باہر تھے۔ اگر مشرف کی وردی نہ اترتی تو کیا نواز شریف ملک میں واپس آسکتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات