
آئین میں کہاں لکھا ہے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا جرم ہے، عمران خان
جیل میں دوسری مرتبہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوا ہوں، فریج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کھانا خراب ہو جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی
ہفتہ 3 اگست 2024 18:02

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد محسن نقوی، چیئرمین نیب، تفتیشی افسران سمیت جھوٹے بیان دینے والوں پر کیس کروں گا، پہلا ریفرنس جس ہار پر بنایا گیا نیب کو نہیں پتہ وہ ہار ہمارے پاس ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 18 مارچ کو بنی گالہ رہائش گاہ پر چھاپہ سے قبل تمام قیمتی اشیا وہاں سے محفوظ جگہ منتقل کر دی تھیں، جس ہار پر مجھے سزا دی گئی میں نے غلطی سے بتا دیا کہ وہ ہار ہمارے پاس موجود ہے، ہار میرے پاس موجود ہونے سے نیب پھنس گئی تھی، اس لیے مجھے جلدی میں سزا سنا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے، کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی، یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ ماضی کی طرح دوبارہ عدالتوں پر حملہ اور ہو رہے ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا وقت نے اسے سچ ثابت کر دیا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات صرف دو شرائط کی بنیاد پر کروں گا، مذاکرات کی پہلی شرط یہ ہے کہ آئین کے دائرہ میں رہ کر مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی دوسری شرط یہ ہوگی کہ میرا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات انہیں سے کروں گا جن کے پاس اصل طاقت ہے، حکومت سے مذاکرات کرنے سے ان کی حکومت چلی جائے گی، ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ فوج نے کہا ہے کہ آپ عوام کے سامنے معافی مانگیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ ان کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے، ظلم میرے ساتھ ہوا، مجھے رینجرز نے اغوا کیا۔صحافی نے پوچھا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے انکار کیا ہے کہ وہ آپ کی جانب سے فوج سے مذاکرات نہیں کریں گے۔عمران خان نے گزشتہ سماعت پر دیے گئے بیان سے مکر گئے، اور کہا کہ محمود اچکزئی سے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔صحافی نے کہا آپ گزشتہ سماعت پر دیے گئے اپنے بیان سے یو ٹرن لے رہے ہیں انہوں نے جواب دیا کہ مدر آف یوٹرن تو وہ ہے جس نے ووٹ کا عزت دو کا نعرہ لگا کر بوٹ کو عزت دی۔صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی جماعت کو فوج کے خلاف بیانات دینے سے روکا ہی بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ گورنمنٹ کا کوئی بھی ادارہ غلط کام کرے گا تو تنقید کریں گے، مجھے کہا گیا کہ جی ایچ کیو کے سامنے پر امن احتجاج کی کال دے کر غلط کیا، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا جرم ہے۔عمران خان سے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے بارے میں 3 مرتبہ صحافیوں نے سوال کیا لیکن عمران خان نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔شیر افضل مروت سے متعلق سوالات پر انتظار پنجھوتہ انہیں اپنی طرف متوجہ کرتے رہے، انتظار پنجھوتہ عمران خان کے کان میں سرگوشیاں کرتے رہے۔تیسری مرتبہ سوال پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی نے کہا شیر افضل مروت کے معاملہ پر بعد میں بات کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.