
کروڑوں کے انعامات کی برسات، ارشد ندیم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
سونے کا تمغہ جیتنے کی خوشی میں حکومت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے اعلان کی گئی رقوم پر ٹیکس عائد ہوگا : ایف بی آر ذرائع
ذیشان مہتاب
ہفتہ 10 اگست 2024
15:59

خبر کی تصحیح
ایف بی آر کی ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے کی تردید اولمپئین ارشد ندیم کو ملنے والی انعام رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، ترجمان ایف بی آر کی وضاحت
ایف بی آر کی ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے کی تردید۔ تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپک میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی اتھیلیٹ ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر ٹیکس لگانے کی خبروں پر ایف بی آر کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا ، قومی ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ ارشد ندیم کوملنے والی انعامی رقم پرکوئی ٹیکس نہیں لگے گا،ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم یا ود ہولڈنگ ٹیکس کااطلاق نہیں ہوتا اور ..مزید پڑھیےسابقہ خبر
(جاری ہے)
اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے، گلوکار علی ظفر، کرکٹر احمد شہزاد جب کہ نجی بینک یو بی ایل نے بھی جیولن تھرور کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کو 50 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ’ایکسپریس نیوز‘ کو بتایا کہ سونے کا تمغہ جیتنے کی خوشی میں حکومت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے اعلان کی گئی رقوم پر ٹیکس عائد ہوگا۔ پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ آیا ارشد ندیم ڈیٹا بیس میں بحیثیت فائلر رجسٹرڈ ہیں یا نہیں، اس کے بعد ٹیکس وصولی کا تخمیہ لگایا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جیولین تھرور فائلر ہیں تو ان پر انعامی رقوم کا 15 فیصد اور نان فائلر ہونے کی صورت میں ارشد ندیم پر مجموعی انعامی رقوم کا 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
-
شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا
-
محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد
-
جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.