Live Updates

ہمیں اپنے صوبے میں آنے کی اجازت نہیں پولیس گردی کی انتہا ہے جہاں ہم جاتے ہیں ہم سے پہلے پہنچ جاتی ہے مجبور ہوکر ہمیں دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا ہے،حلیم عادل شیخ

منگل 10 ستمبر 2024 22:27

ہمیں اپنے صوبے میں آنے کی اجازت نہیں پولیس گردی کی انتہا ہے جہاں ہم ..
ٍکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ افسوسناک اور شرمناک صورتحال ہے ہمیں اپنے صوبے میں آنے کی اجازت نہیں پولیس گردی کی انتہا ہے جہاں ہم جاتے ہیں ہم سے پہلے پہنچ جاتی ہے مجبور ہوکر ہمیں دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں اس وقت آئین اور قانون کی بالادستی ختم ہوچکی ہے۔

انہوں ںے کہ کہا ہم سات ستمبر کو سندھ کارروان لیکر اسلام آباد جارہے تھے ہمارا سندھ سے نکلنا مشکل بنا دیا گیا تھا جگہ جگہ پولیس نے رکاوٹیں ڈال کر ہمیں روکا گزشتہ روز سندھ میں ہمارا سندھ میں داخلہ بھی مشکل بنا دیا گیا تھا ہمارے راستوں پر پولیس بٹھا کر گرفتار کرنے کی سازش کی گئی۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کیا ہمیں سندھ میں آنے کے لئے بھی ویزا چاہئیی کل ہمارے قافلے واپس آرہے تھے ہم بھی پیچھے تھے، سکھر میں ناکا لگا ہوا تھا اور ایک ایک ہماری گاڑٰیاں چیک کی گئیں میں سکھر آرہا تھا ڈاکٹر اقرار جکھرانی صدر لاڑکانہ ڈویزن ہیں ان کے گھر انہیں نہ جانے کس نے بتایا ہم آنے والے ہیں، ڈاکٹر اقرار جکھرانی کے گھر ہمارے پہنچنے سے پہلے پچاس پولیس اہلکار بمعہ لیڈی پولیس اہلکار پہنچ گئے اور ڈاکٹر اقرار جکھرانی کے پورے گھر کی تلاشی لی گئی کچھ روز قبل میرا شناختی کارڈ پوچھا گیا اب مجھے ڈھونڈا جارہا ہے ہمارا اپنے صوبے میں رہنا مشکل کردیا ہے، مجبور ہوکر ہمیں دوسرا ٹھکانا بنانا پڑتا ہے یہ نہ سمجھیں ہم ڈر جائیں گے ہم کھڑے تھے اور کھڑے ہیں، گزشتہ شپ کراچی میں ہمارے ورکروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لگتا ہے پاکستان میں آئین ختم ہوچکا ہے افسوس کی بات ہے پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پارلیمینٹرین کو اغوا کیا گیا ہے کس قانون اور آئین نظام کے تحت پارلیمینٹرین کو اغوا کیا گیا ہمارے چیف منسٹر کو بھی کئی گھنٹوں تک یرغمال بنایا گیا ایک شخص نے جیل سے عوام کو اسلام آباد آنے کی آواز دی عوام ان کی آواز پر عوام جوش جذبے سے اسلام آباد پہنچی لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچے عوام کا جذبہ دیکھ کر حکمران پریشان ہوچکے ہیں کپتان انشائ اللہ وزیر اعظم بنیں گے جیل سے رہا ہونگے یہ فارم 47 والی حکومت عوام کے جان چھوڑے اور عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں عمران خان کے بغیر اب یہ ملک نہیں چل سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات