
پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت کے بعد میثاق پارلیمنٹ دیا ،عوام کو میثاق معیشت بھی دینگے،سردار سر بلند خان جوگیزئی
این اے 171 رحیم یار خان سے جیالے کی کامیابی سے ظاہر ہے عوام نے پھر پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی بلوچستان
جمعہ 13 ستمبر 2024 22:03
(جاری ہے)
سردار سربلندجوگیزئی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی نے 52 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے پی ٹی آئی کو شکست فاش سے دوچار کیا پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی پر پہلے بھی اعتماد کرتے تھے اور اب ایک بار پھر پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں مخالفین کہتے تھے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی وہ پوزیشن نہیں رہی لیکن ضمنی انتخابات یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں مضبوط ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں فعال اور مضبوط ہورہی ہے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اتحادی ہے پارٹی نے ملک و قوم کے مفاد میں کوئی بھی وزارت نہیں لی اور غیر مشروط طور پر حکومت کا ساتھ دیا ہے تا کہ ملک اور جمہوریت کو استحکام فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے مذمت کی ہے ہم نے ملک کو میثاق جمہوریت اور میثاق پارلیمنٹ دئیے ہیں آنے والے دنوں میں عوام کو میثاق معیشت بھی دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوام کو روزگار، وسائل اور ملک و صوبے کو ترقی دینگے،سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھانے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہورہی ہے پی ٹی آئی کی منفی سیاست اب ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت صوبے میں پارٹی کی فعالیت اور مضبوطی کے حوالے فیصلے کر رہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.