
وزیراعلیٰ کی گاڑی پر حملہ صوبے پرحملہ ہے، علی امین گنڈا پور کا آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کا مطالبہ
اگر آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو دارالحکومت پر دوبارہ دھاوا بولیں گے، علی امین گنڈاپور کا خطاب
منگل 8 اکتوبر 2024 20:55
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے علاوہ جہا ں بھی جلسہ کرنا چاہیں تو فسطاعیت کی جاتی ہے، ہمیشہ سے پرامن جلسے اور جلوس کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں، لاہور میں جلسہ کرنا چاہا تو 80 کلومیٹر دور مویشی منڈی میں جگہ دی۔
علی امین گنڈا پور نے کہاکہ تمام رکاوٹیں عبورکرکے اسلام آباد پہنچے، ڈی چوک بھی وڑجانا تھا لیکن ہم اپنی حد سے آگے نہیں بڑھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خیبرپختونخوا ہاؤس جاکر احتجاج سے متعلق فیصلہ کرنا تھا، ہمارے پہنچتے ہی خیبرپختونخوا ہاؤس پر پولیس اور رینجرز نے دھاوا بول دیا۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں موجود پولیس اہلکاروں اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا، آئی جی نے توڑ پھوڑ کے دوران موبائل فون چھین لیا تھا، مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی، خیبر پختونخوا ہاؤس سے نکلا تو جیب میں موبائل تھا نہ ہی ایک روپیہ۔علی امین گنڈا پور نے کہاکہ میرے اپنے صوبے کے ڈی پی او نے کہاکہ آپ کو پشاور پہنچانے کی ضمانت نہیں دے سکتا،ڈی پی او نے کہا میرے چھوٹے چھوٹے بچیہیں، میری نوکری چلی جائے گی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ ہمارے کارکنوں کے جذبے سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکے کی ضرورت ہے، ہم جہاں پہنچے ہیں اگلا قدم شہباز شریف کا بیڈ روم ہے لیکن عمران خان نے کہاہے کہ پرامن جدوجہد کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ گرفتار کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرلی ہیں،انہیں رہا کرائیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
-
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، رکن اسمبلی سید نوید قمر
-
بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
-
بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر فیصل واوڈا
-
سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے، سید ناصر شاہ
-
پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان
-
سولر پینل سکیم کے تسلسل کے لئے آئندہ مالی سال میں4 ارب کا بجٹ مختص
-
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کا اعلان
-
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
-
نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.