Live Updates

عمران خان تک رسائی دی جائے تو 15اکتوبر کا احتجاج موخر ہوسکتا ہے . عمر ایوب

سابق وزیراعظم کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے 6اکتوبر کے بعد انہوں نے سورج نہیں دیکھا. قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 12 اکتوبر 2024 12:14

عمران خان تک رسائی دی جائے تو 15اکتوبر کا احتجاج موخر ہوسکتا ہے . عمر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اکتوبر ۔2024 ) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور تحریک انصاف کے راہنماعمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے رسائی دی جائے تو 15اکتوبر کا احتجاج موخر ہوسکتا ہے سابق وزیراعظم کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے 6اکتوبر کے بعد انہوں نے سورج نہیں دیکھا 15اکتوبر کو ڈی چوک میں ہمارا احتجاج پرامن ہوگا.

(جاری ہے)

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور ہم لوگ ہر وقت سڑکوں پر ہوتے ہیں عمران خان جیل میں سیاسی قیدی ہیں ان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا 6اکتوبر کے بعد انہوں نے سورج نہیں دیکھا ہم ڈی چوک پر آرام سے گئے ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا حکومت نے پورا ماحول بنایا ہوا تھام آنسوگیس کی شیلنگ ہوئی 25سو لوگ آج بھی قید میں ہیں کے پی ہاﺅس پر چھاپہ مارا گیا تو گنڈا پور وہاں سے نکل چکے تھے پنجاب حکومت کے پی کے لوگوں کا راستہ روکنا چاہتی ہے.

عمر ایوب نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے فنانشل سرپلس دیا جس کی وجہ سے آئی ایم ایف ڈیل ہوئی سعودی سرمایہ کار آئے ہوئے سعودی سرمایہ کار فارم 47کی حکومت کو کہتے ہیں آپ کے ملک میں رول آف لا نہیں ہے ہم سرمایہ کاری کیسے کرسکتے ہیں؟وزارت خزانہ جاکر دیکھ لیں ایم اویوز کی الماری بھری پڑی ہے ایم اویوز کا مطلب کہ ہم سرمایہ کاری کی نیت کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو لانے کی بات جنرل باجوہ اور فیض حمید نے کی تھی انہوں نے کہا کہ 15اکتوبر کو ڈی چوک میں ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، جے شنکر کے خطاب والی بات بے بنیاد ہے ہمیں عمران خان سے ملاقات کیلئے رسائی دی جائے تو سیاسی کمیٹی احتجاج مﺅخر پر غورکرسکتی ہے .
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات