
تحریک انصاف اور طالبان ایک سکے کے دو رخ، پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں‘عظمی بخاری
ہفتہ 12 اکتوبر 2024 23:19

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ حکومت میں تھے تو انکا فون تک کوئی نہیں اٹھاتا تھا۔ اب بارہ ممالک کے سربراہان پاکستان آ رہے ہیں تو ان کو تکلیف ہو رہی ہے۔ کبھی یہ انڈیا کے وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج میں بلاتے ہیں تو کبھی اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ ملکی ترقی ان سے ہضم نہیں ہو رہی۔ ان کا کپتان آج ملکی ترقی و خوشحالی، مہنگائی میں کمی، خارجہ پالیسی، امن اور استحکام کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیکریٹری اطلاعات خفیہ جگہ سے یلغار کا اعلان کرتا ہے۔ خود یہ لوگ ورک فرام ہوم کر رہے ہیں اور پولیس کے ڈنڈے کھانے کے لئے چھوٹے بچے آگے کر دیتے ہیں۔ اگر ان میں ہمت ہے تو اپنے جھوٹے انقلاب کو خود لیڈ کریں۔ یہ لوگ ڈرامہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو ایجنسیاں تنگ کرتی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے لوگوں کو خود چھپایا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کو تو زین قریشی پر بھی یقین نہیں، انھوں نے اسے بھی چھپا دیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم خود ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس سے دو طبقے تحریک انصاف اور ملک دشمن عناصر خوش نہیں ہیں۔ ایس سی او کانفرنس کے دن انتشار، جلا گھرا اور توڑ پھوڑ کے منصوبے سے ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی ملک کی ترقی کی دشمن ہے۔ یہ ایک سیاسی نہیں بلکہ دہشت گرد جماعت ہے۔ اس نے ہمیشہ ملکی ترقی کے خلاف کام کیا ہے۔ پی ٹی آئی کا ملک میں فتنہ فساد کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایم این ایز اور سینیٹرز کہ رہے ہیں کہ ہم پر بہت پریشر ہے۔ ان کے خاندان ان سے ملنے کو ترس گئے ہیں۔ یہ لوگ تو انڈین تامل فلموں سے بھی چار ہاتھ آگے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ جتنے بھی محب وطن لوگ ہیں چاہے ان کے اپنے ہی ایم پی ایز یا ایم این ایز ہوں وہ ان کے ملک دشمن ایجنڈے کے خلاف ہیں۔ یہ لوگ ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری نہ آئے، لوگوں کو سستی روٹی، کسان کارڈ ، ٹریکٹرز، لیپ ٹاپس، موٹر سائکلیں اور مفت ادویات نہ ملیں۔ ان کا اپنا صوبہ کئی ارب روپے کا مقروض ہے اور ان کے پاس تو روٹی سستی کرنے کا منصوبہ تک موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری تحریک فساد سے درخواست ہے کہ وہ فساد سے باز رہے۔ ان کے ملک دشمن ایجنڈے کے خلاف سب کو متحد ہو نا ہوگا۔ فتنہ فساد، جلا گھرا اور توڑ پھوڑ کا یہ ملک مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔
مزید قومی خبریں
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
-
تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز
-
چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
-
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ، سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
نوجوانوں کو درپیش فکری، سماجی اور معاشی چیلنجز کا حل صرف اور صرف سیرت النبی ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، احسن اقبال
-
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کاشکار ہے اور صارفین کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے اورڈائونلوڈنگ میں دشواری کاسامنا
-
ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا
-
جنوبی وزیرستان کے بارہ شہدا نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی،قوم سلام پیش کرتی ہے‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.