
لاہور، طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی خبر پھیلانے کا معاملہ، ایف آئی اے نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
جمعہ 18 اکتوبر 2024 18:49

(جاری ہے)
جن کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ان میں نمایاں نام جمیل فاروقی، ایاز امیر، عمران ریاض خان، نعیم بخاری، سمیع ابراہیم، فرح اقرار، پی ٹی آئی کے کارکنان طیبہ راجا، احتشام علی عباسی، مصباح ایڈووکیٹ، فیصل شہزاد، فرید شہزاد، مقدس فاروق اعوان، شاکر محمود اعوان، صدام ترین، احمد بوبک، عبداللہ وڑائچ، میاں عمر ایڈووکیٹ، حسیب احمد، سید خلیق الرحمٰن، چوہدری اخلاص گجر، ملک گل نواز سویا وغیرہ شامل ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ جب ایف آئی اے کی ٹیموں نے ایف آئی آر میں نامزد زیادہ تر سینئر صحافیوں کے مقامات کا پتا لگانے کے بعد چھاپے مارے تو یہ نامزد افراد یا تو چھپ گئے یا خیبر پختونخوا فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ان صحافیوں کے نئے اور تیزی سے تبدیل ہونے والے مقامات کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پنجاب کالج فار ویمن (گلبرگ) کی پرنسپل سعدیہ یوسف کی شکایت پر ایف آئی اے (لاہور) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کی گئی انکوائری کی روشنی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے بیرون ملک سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان کے ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کے لیے دیگر تمام آپشنز بھی استعمال کر رہی ہے، ہم فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی خط لکھیں گے تاکہ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث اکاؤنٹ ہولڈرز کے خلاف مزید کارروائی شروع کی جائے۔دوسری جانب، پرنسپل سعدیہ یوسف نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ اس فحش سوشل میڈیا مہم نے احتجاج کو بڑھاوا دیا، سوشل میڈیا پر اکسانے کے بعد ایک پرتشدد ہجوم نے گلبرگ میں ہمارے کیمپس پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گلبرگ کیمپس کے وائس پرنسپل نے کالج کے اوقات کے دوران کچھ طالب علموں کو بغیر اجازت دیگر طلبہ اور عملے کی ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا، پھر جلد ہی ایک پرتشدد ہجوم نے ہمارے عملے پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور عمارت کو بٴْری طرح نقصان پہنچانا شروع کر دیا، مزید کہا کہ سوشل میڈیا مہم کی وجہ سے یہ احتجاج صوبے کے دیگر شہروں میں پھیل گیا۔ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ کی رپورٹس میں 38 سینئر صحافیوں، وکلا اور ٹک ٹاکرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا، جو پنجاب گروپ آف کالجز کے خلاف مبینہ جعلی پروپیگنڈے کی خبریں شیئر کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ صارفین ادارے کو بدنام کرنے اور لوگوں کو پٴْر تشدد احتجاج کے لیے اکسانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔پرنسپل سعدیہ یوسف نے متعدد طالبات کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی تھی، جس کے دوران مظاہرے میں شامل ایک طالب علم نے جھوٹی خبر پھیلانے میں اپنے کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔طالبہ نے کہا کہ انہوں نے جلد بازی میں غیر مصدقہ معلومات پر مبنی ایک ویڈیو بنائی اور اسٹوڈنٹس کے سوشل میڈیا گروپ میں شیئر کی، ان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکیاں ہمارے گروپ میں پوسٹس شیئر کر رہی تھیں اور میرے ہم جماعتوں نے مجھے اس بارے میں ویڈیو بنانے کے لیے کہا، تحقیق کیے بغیر میں نے ایک وی لاگ بنایا اور اسے اپ لوڈ کیا، مجھے اپنے اس عمل پر شدید افسوس ہے اور میں غلط معلومات پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر معافی مانگنا چاہتی ہوں، میں آج یہاں اپنی مرضی سے اپنی غلطی قبول کرنے آئی ہوں۔ایف آئی اے کے مطابق اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے کے نتیجے میں پٴْرتشدد ہجوم کے ہاتھوں سرکاری اور نجی انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے۔دوسری جانب لاہور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ 2 دنوں میں پٴْرتشدد مظاہروں کے دوران 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی لاہور آپریشنز کے ہمراہ سی سی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بموں سے حملہ کیا اور پولیس کی 7 موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس شواہد موجود ہیں کہ تحریک انصاف کی انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے طلبہ کو پٴْرتشدد مظاہروں کے لیے اکسایا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے ذریعے مشتعل کیا گیا تھا، آئی ایس ایف کے سابق رہنماؤں نے طالب علموں کو مسلسل اکسایا، مزید کہا کہ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے ویڈیوز دستیاب ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.