م*بہاولپور ،آئینی ترامیم کی منظوری اور بلاول سے اظہار تشکر کیلئے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 26 اکتوبر 2024 18:15

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹرز ونگ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 26 آئینی ترامیم کی منظوری اور بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کے لیے ڈاکٹر پروفیسر عذیر احمد قریشی صدر ڈاکٹر ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی رہائشگاہ واقع ماڈل اے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی تھے اور مہمان اعزاز پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد علی احسن و پاکستان پیپلزپارٹی ڈویڑن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد مدنی نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترامیم میثاق جمہوریت کی تکمیل اور بی بی شہید بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہے اور ان انقلابی ترامیم کا سہرا پرعزم و ولولہ انگیز قیادت بلاول بھٹو زرداری کے سر ہے جس سے غریب عوام کو فوری و سستا انصاف مہیا ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

محمد علی احسن نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اشرافیہ کے کیسوں کا دنوں میں فیصلہ ہو اور غریب سالہا سال انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے طواف کرتے رہیں اب وقت آ گیا ہے کہ 26 آئینی ترامیم کی بدولت غریب و امیر کے کیسوں کی برابری کی بنیاد پر شنوائی ہو گی۔

ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ 26 آئینی ترامیم کی منظوری فوری انصاف کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہو گی جس سے بی بی شہید کی روح کو تسکین ملے گی۔تقریب کے میزبان پروفیسر ڈاکٹر عذیر احمد قریشی نے کہاکہ26 آئینی ترامیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے اور یہ ترامیم انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گی۔

تحصیل صدر پی پی پی احمد پور شرقیہ جام محمد یعقوب جھلن، ڈاکٹر محمد شاہد بیگ،پروفیسر سید زوار حسین شاہ،ڈاکٹر محمد ماجد جہانگیر نے و دیگر نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو آئینی ترامیم کی منظوری کی خوشی میں مٹھائی کھلائی آخر میں پروفیسر ڈاکٹر عذیر احمد قریشی نے شرکائ کے اعزاز میں پر تکف ظہرانہ دیا اور تمام شرکائ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا