Live Updates

یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرمپ صدر بننے کے بعد پاکستان کو احکامات دینا شروع کردیں گے

کسی کو بھی امریکا سے عمران خان کیلئے کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا، کسی مجرم کو اجازت نہیں کہ جیل میں بیٹھ کر فتنہ پھیلائے، ایسی صورتحال میں جیل انتظامیہ قیدی کی ملاقاتوں پر پابندی لگا سکتی ہے۔وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 نومبر 2024 23:30

یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرمپ صدر بننے کے بعد پاکستان کو احکامات دینا شروع ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 08 نومبر 2024ء ) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ ہوسکتا کہ ٹرمپ صدر بننے کے بعد پاکستان کو احکامات دینا شروع کردیں گے، کسی کو بھی امریکا سے عمران خان کیلئے کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا، کسی مجرم کو اجازت نہیں کہ جیل میں بیٹھ کر فتنہ پھیلائے، ایسی صورتحال میں جیل انتظامیہ پابندی لگا سکتی ہے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی سے متعلق بحث فضول ہے اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ٹرمپ صدر بن کر پاکستان کو احکامات دینا شروع کردیں گے، ہر ملک اپنی ترجیحات کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو پاکستان اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جواب دینے کیلئے کیوں چارہ نہیں ہوگا، اس وقت وہ جماعت اقتدار میں ہے جس کے وقت میں امریکا اور پوری دنیا نے زور لگایا تھا کہ ایٹمی دھماکے نہ کریں، وہ کتنا بڑا مسئلہ تھا، کیا پھر پاکستان نے دھماکے نہیں کئے تھے؟شکیل آفریدی نے ہماری نظر میں ملک کے ساتھ غداری کی۔ لیکن اس نے امریکا کے مفادات میں کام کیا، کیا امریکا آج تک شکیل آفریدی کو یہاں سے لے جاسکا ہے؟ عافیہ صدیقی کے بارے ہم نے بڑی درخواستیں کی ہیں، لیکن آج تک انہوں نے جواب نہیں دیا؟ میری تجویز یہی ہوگی اگر امریکا عمران خان کی رہائی کے بدلے عافیہ صدیقی کو چھوڑتا ہے، تو عمران خان کو امریکا بھیج دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی قیدی کو حق نہیں کہ ملاقات کی سہولت کی آڑ میں فتنہ پھیلائے، اس پر پابندی لگ سکتی ہے کیونکہ حوالات میں قیدی سے ملاقات کیس سے متعلق ہوتی ہے، لیکن یہاں ایک آدمی ملنے جاتا ہے اور باہر آکر کہتا ہے کہ میں سر پر کفن باندھ لیا ہے، اسلام آباد حملے کے نکلوں گا، گھر والوں کو بھی بتا دیا ہے۔میں قانون کے مطابق کہہ سکتا ہوں کہ سیاسی سرگرمیوں پر کسی بھی قیدی پرپابندی لگائی جاسکتی ہے۔ سرپر کفن باندھ کر ملک میں امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا سیاسی سرگرمی نہیں ہے، ایسی صورتحال میں انتظامیہ پابندی لگا سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات