Live Updates

عمران خان نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا وہ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں.علی محمد خان

24نومبر کو پی ٹی آئی جلسہ نہیں بلکہ پرامن دھرنا دے گی‘ اسلام آباد میں پہنچ کر کتنے دنوں تک بیٹھیں گے یہ وہیں پتا چلے گا.راہنما تحریک انصاف کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 نومبر 2024 17:18

عمران خان نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا وہ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں.علی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 نومبر۔2024 ) تحریک انصاف کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا وہ چاہتے ہیں بامعنی مذاکرات ہوں،سابق وزیراعظم سے ملاقات میں مذکرات سے متعلق پوچھا انہوں نے انکار نہیں کیا، عمران خان نے کہا کسی کو بات کرنی ہے تو مجھ سے براہ راست بات کریں.

(جاری ہے)

ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ جس سے بھی بات ہو بامعنی ہونی چاہیے اور اس کا نتیجہ نکلنا چاہیے، عمران خان باہر آکر ایک بیان دیں گے تو معاملات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو پی ٹی آئی جلسہ نہیں بلکہ پرامن دھرنا دے گی، 24نومبر کو جلسہ نہیں ہوگا، وہاں پرامن طور پر بیٹھے رہیں گے، اسلام آباد میں پہنچ کر کتنے دنوں تک بیٹھیں گے یہ وہیں پتا چلے گا.

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت عوام کی سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے، ایسا نہیں ہے کہ عمران خان کو پارٹی قیادت پر اعتماد نہیں انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اپنے بھائی اور بشری بی بی اپنے شوہر کے لیے جدوجہد کررہی ہیں، علیمہ خان، بشری بی بی کے کوئی سیاسی عزائم نہیں صرف بانی کی رہائی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں، دونوں اگر سیاست کرنا چاہیں تو پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے کرسکتی ہیں. علی محمد خان نے کہا کہ مسئلہ تب ہوتا ہے جب کسی کو رشتے کی بنیاد پر بڑا عہدہ ملے، یہ جب ہوگا تب دیکھا جائے گا،جب خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے صحیح معنوں میں جیت کرآئیں گے تب ان کو اہمیت دیں گے.                                                       
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات