
×علامہ خادم حسین رضوی کا عرس فلسطینی مسلمانوں ،شہدائے ناموس رسالتؐ اور ملکی ترقی و خو شحالی کی دعا کیساتھ اختتام پذیر
ةتحریک لبیک پاکستان کہ لاکھوں کارکنان اور عقیدت مندوں نے دربار شریف پر حاضری کی سعادت حاصل کی ٴحافظ سعد حسین رضوی،حافظ انس حسین رضوی ،اراکین مجلس شوریٰ سمیت ، نامور علماء اکرام نے خطابات کیے
جمعرات 21 نومبر 2024 21:00
(جاری ہے)
عرس کے تیسرے روز لبیک یااقصیٰ و شہدائے ناموس رسالتﷺ کانفرنس سے امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی،صاحبزادہ انس حسین رضوی ،نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ، سرپرست اعلیٰ قاضی محمود اعوان، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ غلام غوث بغدادی، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ مفتی محمد عمیر الازھری، شمالی پنجاب کہ امیر پیر سید عنا یت الحق شاہ، صوبہ خیبر پختون خواہ کہ امیر ڈاکٹر محمد شفیق امینی، تحریک لبیک آزاد کشمیر کہ امیر علامہ عبدالغفور تابانی،صوبہ سندھ کہ امیر صوفی محمد یحییٰ قادری،صوبہ بلوچستان کہ امیر مفتی محمد وزیر احمد رضوی، مرکزی لیگل ایڈوائزررضوان احمد سیفی، سجاد احمد سیفی، مفتی محمد قاسم فخری و دیگرمرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین اور وطن عزیز کی نامور مذہبی و سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔
عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم بابا جی کے مزار پر دلیری کی خیرات لینے آئے ہیں،حضور کے دین کی بات دلیری اور ہمت سے ہوگی،57 اسلامی ممالک نے ایسا بغیرتی کا پیالہ پی رکھا ہے کہ امت مسلمہ پر مظالم کے پہاڑ ٹوٹ گئے لیکن انکے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ہماری منزل حضور ﷺ کی ذات ہے۔آپ اورمیں بڑی منزل کے مسافر ہیں، ہمارے مشن نے بڑی دور تک جانا ہے۔ہماری شہادتیں کچھ بھی نہیں ہم نے یہ جانیں رسول اللہﷺ کے لیے رکھی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا جتنا بھی کام ہے وہ اخلاص پر چل رہا ہے۔ہم صرف اورصرف امام الانبیا ء ﷺکے دین کے لیے کھڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو یہودیوں کی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کیا ہے اس سے پورا کفر ہلا ہے،حماس کے رہنما نے خود کہا کہ ہماری پہلی کامیابی پاکستان میں اسرائیل کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا گیا،ہماری کامیابی یہ بھی ہے جو نیتن یاھو کو پاکستان نے دہشت گرد قرار دیا. پوری امت مسلمہ ان مائوں پر قربان جنہوں نے اسماعیل ہا نیہ اور یحییٰ سنوار جیسے بیٹوں کو پیدا کیا ہے ۔اس موقع پرحافظ انس حسین رضوی،پیر سید ظہیر الحسن شاہ ،علامہ شفیق امینی اورعلامہ غلام غوث بغدادی نے کہا کہ پا کستان کی تاریخ میں کو ئی ایسی سیاسی پا رٹی یا جماعت بتایں جو اس مقام پر کھڑی ہے، یہ محض اللہ اور رسولؐ کی نظر و کرم اور ہمارے کارکنان کی قربانیوں کا فیض ہے،حضورﷺ کا نعرہ تا بروز صبح قیامت تک لگے گا اور کوئی دنیا کی طاقت اس کو نہیں روک سکتی۔ تحریک لبیک پاکستان کہ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا اپنے آپ کو اس قابل کریں کہ لوگ دیکھ کر کہیں کہ یہ وہ فرد جا رہا ہے جس کی تربیت امیر المجاھدین نے کی ہے۔آپ دائیں بائیں نہ دیکھا کریں بلکہ یہ دیکھا کریں کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کس بات میں ہے۔ہمارا مقصد بہت بڑا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم نے پوری دنیا پر نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نفاذ کرنا ہے۔علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ نے ہر چیز کا رخ محبت رسولﷺ کی طرف موڑ دیا.علامہ خادم حسین رضوی نے علامہ فضلِ حق خیرآبادی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تکالیف و مظالم برداشت کیے مگر ظالم و جابر حاکم وقت کے سامنے سر نہیں جھکایا.ہمارے اسلاف نے کالج یونیورسٹیوں اور سڑکوں کے لیے قربانیاں نہیں دیں بلکہ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم والے ملک کے حصول کے لیے قربانیاں دیں۔ہمارے اسلاف نے اس لیے جیلیں برداشت کیں کہ اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہو۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسلام کی تاریخ میں معیشت ٹھیک ہوئی ہے تو وہ قرضوں سے نہیں بلکہ جہاد سے ٹھیک ہوئی ہے۔جب مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا تو امیر المجاھدین نے اسی وقت فرمایا سب سے پہلے پاکستان نہیں سب سے پہلے اسلام ہے۔تحریک لبیک پاکستان اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ کہ چاہے ہماری جانیں چلی جائیں ہماری جان مال سب کچھ چلا جاے ہم اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عرس کے اختتام پرحافظ سعد حسین رضوی نے خصوصی دعا بھی کروائی۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
گلگت،نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.