ق*بچوں کو ان کی برتھ رجسٹریشن کے ذریعے ان کا بنیادی حق دلانا ہے، سید مقصود شاہ

منگل 26 نومبر 2024 22:05

uکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2024ء) ڈپٹی سیکرٹر ی لوکل گورنمنٹ و فوکل پرسن برتھ رجسٹریشن سید مقصود شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کا ان کی برتھ رجسٹریشن کے ذریعے ان کا بنیادی حق دلانا لوکل گورنمنٹ کے لیے بڑا چیلنج ہے اس چیلنج کے ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے چائلڈ برتھ رجسٹریشن کو مزید آسان بنانے کے لیے ایکٹ میںترمیم کے لیے یونیسیف کے تعاون سے سٹڈی کراوئی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بچہ رجسٹریشن کے بغیر حکومتی پالیسی کا حصہ نہیں بن سکتا اسی لیے بچوں کی پیدائش کے تناسب سے وسائل اور ضروریات کو بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا ان کا کہنا تھا کہ نادرا کی ٹیکنکل مدد اور محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیزکرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ کی تمام یونین کونسلز میں پیدائش کے ساتھ اموات کا اندراج کیا جارہا ہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پھلی ہوئی آبادی کی وجہ سے عوام کا یونین کونسلزتک پہنچنا بھی مشکل ہے ناخواندگی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے آگاہی کا بھی فقدان ہے،ہماری کوشش ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں فری برتھ رجسٹریشن کی سہولت دی جائے اس کے لیے ایکٹ میں ترمیم کے لیے سمری تیاری کی جارہی ہے چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطا اللہ ،اور لیگل آفیسر عبداللہ نے رجسٹریشن کے عمل میں کرپشن سمیت دیگر شکایات کے حل کے طریقہ کار سے شرکا کو آگاہ کیا،اس موقع پر نادرا کے فوکل پرسن فیض اللہ نے بتایا کہ ہمارا ادارہ لوکل گورنمنٹ کو ٹیکنکل سپورٹ کے ساتھ ان کے سٹاف کو تربیت دے رہا ہے نادرا قومی ادارہ ہے جسے قانون کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے، نادراکے رولز میں تبدیلی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوچکا ہے اب برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر ب فارم نہیں بن سکے گا ،نادرا سے کسی بھی ڈاکومنٹ کے حصول کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ،پیدائش کے اندراج کی طرح اموات کا اندراج بھی کروانے کی شرح انتہائی کم ہے ،انقریب تمام ہسپتالوں میں نادرا ٹول ڈیسک قائم کیے جائیں گئے جہاں بچے کی پیدائش ہوتے ہی رجسٹریشن ہوجایا کرے گئی ،یونیسیف کے فوکل پرسن ستار بلوچ نے اکتوبر سے 25نومبر تک برتھ رجسٹریشن میں خاطر خواہ ہونے والے اضافے کے عدادوشمار سے آگاہ کیا انہوں نے بتایاکہ ریسورس ہمارا ہوتا ہے نادرا ٹرینگ اور ٹیکنکل سپورٹ فراہم کرتا ہے لوگ آگاہ نہیں ہیں رجسٹریشن کی اہمیت سے۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ ورکر کی پہنچ ہر گھر تک ہے ویکسٹینٹر کو یوسی سے لنک کردیا گیاہے۔ کوئٹہ سول ہسپتال میں بچوں کی پدائش کاڈیسک کام کررہا ہے دس ا ضلا ع میں 162200 بچوں کی اکتوبر سے اب تک رجسٹریشن کی گئی ہی9۔ 50 فیصد بچی اور۔25،49 فیصد بچیاں رجسٹریشن ہوئی ہیں ،دیہی علاقوں میں یون کونسلز تک رسائی انتہائی مشکل ہے،لوکل گورنمنٹ چالیڈ رجسٹریشن کے کریم نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے لیے ہومین سورس کی کمی۔

نادرا،ہیلتھ، ایجوکیشن کے ساتھ مل لوکل گورنمنٹ یونسف کے تعاون سے 25میں برتھ رجسٹرشن ٹول ایپ لانگ کرنے جارہے ہیں میڑوپولینٹن کارپوریشن پاکستان سے الحاق کا جرگہ اسی حال میں ہواتھامینڈیٹ ہے کہ بچوں کی رجسٹریشن کریں۔یوسی سیکرٹری 2010 ایکٹ کے تحت لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ اخلاقی مذہبی قانونی طور پر بچے کا پہلا حق ہے شناخت ملے نام کی طرح قانونی شناخت ملنے سے حقوق ملتے ہیں۔

قانونی طور پر حقوق لا تحفظ رجسٹریشن سے جوڑا ہوا ہے۔نادرا آئی ڈی دیتا ہے اکسس دیتا ہے،محکمہ سماجی بہبود کی ڈائریکٹر چالیڈ پروٹیکشن سعدہ منان نے رجسٹریشن کی اہمت اور محکمہ سماجی بہبود کے کردار پر اظہار خیا ل کیا اور محکمے کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ، میڈیا کے رول پر چوہدری امتیاز احمد نے روشنی ڈالی،پیدائش کے اندراج کی قانونی اہمیت کے حوالے پر عبدالحئی ایڈوکیٹ نے تفصیلا گفتگو کی اور قابل عمل تجاویز پیش کیں، محکمہ ترقی نسواں وومن پروٹیکشن سنٹر کے افیسر گلشن سومرو نے طلاق یافتہ خواتین کے بچوں کے اندراج کے مسائل سے آگاہ کیا،ترقی فاونڈیشن کے وومن سکیل سنٹر کی مس عضرہ کی ٹیم کے بچوں نے ویلکم سنگ سے شرکا کو خوش آمدید کہا،بچوں کو تحائف کے ساتھ شرکا کے عزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔