
عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز کا نام جو اب انکے ساتھ ہورہا ہے‘عظمیٰ بخاری
ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا‘وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس
ہفتہ 18 جنوری 2025 13:15
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کیس میں ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے 15مواقع دیئے گئے، انہوں نے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے،علیمہ خان کا بیان تھا کہ ہم خود چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ آئے، کیس میں جرح مکمل کرنے کے لئے 35سماعتیں ہوئیں، شہزاد اکبر کیس کا مرکزی کردار تھے ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہزاد اکبر کو باعزت طریقے سے باہر جانے کی اجازت دی گئی، اس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد شہزاد اکبر کو باہر جانے کی اجازت دینے پر سوال اٹھتا ہے، عمر ایوب کہتے ہیں کرپشن کا پوچھنا ہے تو حسن نواز سے پوچھیں، این سی اے نے حسن اور حسین نواز کے اکائونٹس کی چھان بین کے بعد کلیئر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے کہا بار بار بند لفافے کی بات کرتے ہیں وہ کھول کر دیکھ لیں، وقاص اکرم کی بات مضحکہ خیز ہے،بند لفافہ تب کھولنا چاہیے تھا جب آپکی کابینہ میں لایا گیا تھا،ان لوگوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے جو بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں لائے، ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مکافات عمل اسی چیز کا نام جو اب ان کے ساتھ ہورہا ہے،یہ اعلی عدالتوں کے ترجمان بنتے ہیں،یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اعلی عدالتوں سے ان کو ریلیف ملے گا،ان کو یہ سب کون بتا رہا ہے اس چیز پر مجھے تشویش ہے،اعلی عدالتوں کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے پاکستان کے کروڑوں روپے ضائع کیے، ان کے ایسٹ ریکوری یونٹ نے ان کو کلین چٹ دی،وزیراعظم ہوتے ہوئے ٹرسٹی کیسے ہوسکتے ہیں،بانی پی ٹی آئی ملک بھر میں یونیورسٹیاں بنوا سکتے تھے،صرف القادریونیورسٹی کو بنوا کر فائدہ لینے کی کوشش کی گئی،انٹرنیشنل میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ قرار دے رہا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.