پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے پانی نہیں ہوگا تو آبی و جنگلی حیات بھی ختم ہوجائیں گی ،قادر مگسی

ہمارے پاس سندھ دریا کے سوا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں اگر اس پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر سندھ بنجر ہوجائے گا ،سربراہ سندھ ترقی پسند پارٹی

بدھ 5 فروری 2025 17:47

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے پانی نہیں ہوگا تو آبی و جنگلی حیات بھی ختم ہوجائیں گی پنجاب سیراب اور سندھ بنجر ہے ہمارے پاس سندھ دریا کے سوا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں اگر اس پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر سندھ بنجر ہوجائے گا یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان کے مہران چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ چولستان کو سیراب کرنے کیلئے دو سو گیارہ ارب کا بجٹ بھی سندھ نے دینے کا وعدہ کیا یہ فیصلہ صدارتی محل کے ایک اجلاس میں کیا گیا اس منصوبے کو واٹر ویژن 2025کا نام دیا گیا گریٹرز ؛کینالز کا کام مشرف نے شروع کیا جس کے خلاف ہم نے بھرپور جدوجہد کی مشرف اپنے آٹھ سالہ دور میں یہ کینالز پورے نہ کرسکا پھر زرداری نے سعودیہ سے فنڈز لیکر ان گریٹر کینالز کے فیز ون کا کام مکمل کیا اب یہ فیز ٹو پر کام کیلئے پر تولے جارہے ہیں نواز شریف نے کہا کالا باغ بنا تو دوسرا ایٹمی دھماکہ کالا باغ پر کرینگے مشرف نے کہا کہ ہم ہر صورت کالا باغ ڈیم تعمیر کرینگے اللہ نے مدد کی تو ہم نے اس ڈیم کے خلاف جدوجہد کی اور کامیاب ہوئے سندھ کے پانی پر چوری کی جارہی ہے ڈیڑھ کروڑ ایکڑ زمین کارپوریٹ زراعت کے تحت آباد کرنے کیلئے سب کیا جارہا ہے سندھ میں جو سیلاب آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ وزیر اعلی سندھ کی کینال کھولنے کی منظوری سے آتے ہیں ان کو پنجاب کو پانی دینا ہے اس لئے سندھ کو دو کینالز کا لالی پاپ دیا جارہا ہے اس معاملے پر خطروں کا کھلاڑی زرداری پنجاب کیساتھ بیٹھا ہیروز کی بنیاد پر چار ہزار کیوسک پانی سمندر میں چلا جاتا ہے تونسہ سے گڈو تک لفٹ مشینیں لگا کر چودہ لاکھ ایکڑ پانی پنجاب لے جاتا ہے ہمیں یہ دھاندھلی کسی صورت قبول نہیں سی سی اے اجلاس ہمارا مطالبہ نہیں کل تین صوبے اور وفاق بیٹھ کر فیصلہ دیدے گا تو ہم۔

کیا قبول کرلینگے سندھ بھر میں احتجاج کے ذریعے بیداری مہم جاری ہے اس منصوبے پر بھرپور مزاحمت کی جائے گی اس معاملے پر آبادگاروں کو بھرپور محنت کرنی ہوگی دریائے سندھ ریڈ لائن نہیں لائف لائن ہے اگر چولستان کینالز بنے تو سندھ بوند بوند کو ترسے گا اب یا تو ہمیں جینے دو یا بتا دو کے مارنا چاہتے ہو ہم گھر کے کسی کونے میں ایڑیاں رگڑ کر نہیں مریں گے بھرپور جنگ کرینگے چھ کروڑ عوام سڑکوں پر آکر آپ کو بتادیگی کہ یہ آپ کا۔نظام بہہ جائے گا کینال بننے کے بعد پانی سکھر سے آگے نہیں آئے گا صرف موت آئے گی۔ وفاقی حکومت فوری طور پر کینالز پر کام بند کریں اس موقع پر مرکزی رہنما ڈاکٹر احمد نوناری ۔ضلعی صدر اقبال حاجانو ۔ سارنگ شاہ ۔ کونسلر طارق پٹھان و دیگر نے بھی خطاب کیا