
غیرجانبدارانہ انتخابات اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی استحکام آئے گا: لیاقت بلوچ
ہفتہ 8 فروری 2025 23:13
(جاری ہے)
جعلی انتخابات نے جعلی اور بیوقار حکومتیں قائم کیں جس سے سیاسی، اقتصادی، سماجی بحران بڑھ گئے اور ناجائز، غیرقانونی، بیوُقعت حکومتوں کی وجہ سے بیروزگاری، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا عذاب عوام پر مسلط ہوگیا۔
موجودہ صورتِ حال میں نئے انتخابات کا انعقاد انتخابی نظام اور جمہوریت کے لیے مزید تباہی کا باعث ہونگے۔ سیاسی، آئینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ 2024ء کے انتخابات کے حقیقی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اپوزیشن جماعتیں فارم 45 کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کی بحالی کی جدوجہد کریں تو جمہوریت، عوامی حقوق اور غیرجانبدارانہ انتخابات ممکن ہونگے۔ جماعتِ اسلامی آئین کے نفاذ، آزاد عدلییہ کے قیام اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھے گی۔ لیاقت بلوچ نے سندھ کی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی قیادت تعلیمی بحران کے خاتمہ کیلیے بروقت اقدامات کریں۔ سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ہائر ایجوکیشن سے منسلک دیگر ادارے بری طرح متاثر ہیں۔ والدین اور نوجوان تعلیمی نظام کی تباہی سے انتہائیی پریشان ہیں۔ دینی مدارس دینِ اسلام کی تعلیم کے لیے ملک و مِلت کے نظریاتی محاذ کے محافظ ہیں۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا دہشت گردی اور پنجاب و سندھ بدامنی، اسٹریٹ کرائمز، اغواء برائے تاوان کے عذاب سے دوچار ہیں۔ حکومتیں، پولیس انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے عوام کی زندگی اجیرن بنانے والوں کے خلاف بیبس ہیں یا پھر کرپٹ اہلکار ملی بھگت سے جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار بن گئے ہیں۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، سیاسی جمہوری قیادت ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں؛ ضِد، اًنا، ہٹ دھرمی ترک کردیں؛ سیاسی بالغ نظری اور اسٹیبلشمنٹ سے نجات کے لیے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترجیحات پر مذاکرات کریں۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کا پائیدار علاج پائیدار جمہوریت اور غیرجانبدارانہ انتخاب ہی سے ممکن ہی؛ اس کے لیے پہلے مرحلہ پر انتخابات ح*2024ء کے عوامی مینڈیٹ کی بحالی کی جدوجہد کی جائے۔ وسطی سندھ کے دورہ میں اسدھ اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، زبیر حفیظ شیخ، حافظ طاہر مجید، حزب اللہ جھکڑو، سلطان لاشاری اور عبدالرحمن منگریو موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.