Live Updates

پاکستان امن پسند ملک ہے اس کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی ہی فرد کو نہیں دیں گے،چوہدری سعود مجید

جمعہ 14 فروری 2025 21:41

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اس کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی ہی فرد کو نہیں دیں گے اس لیے توشہ خانہ چور پاکستان کا امن خراب کر کے ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں عمران خان نیازیدوسروں کو چور کہنے والا خود چور نکلا اج عمران خان کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے میرے اوپرجھوٹے مقدمات بنائے ہیں عمران خان نیازی آپ نے تو رانا ثنا اللہ خان حمزہ شہباز شریف شاید خاقان عباسی خواجہ سعد رفیق خواجہ سلمان رفیق کے علاوہ مسلم لیگ ن کی مرکزی و صوبائی قیادت پر تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال اب بدترین دور میں اپوزیشن پر مقدمات نہیں بنائے اج خود پر ائی تو کہتے ہیں کہ جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں پاکستان کی غیور عوام تحریک انصاف کے اصلی چہرے جان چکی ہے جس کا واضح ثبوت نو مئی کے واقعات ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نو مئی کے مجرم سے حساب ضرور لیں گے میاں نواز شریف دیگر قیادت کے خلاف200 سے زیادہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں مقدمات بنائے مسلم لیگ ن کی قیادت ہر عدالت پیشی پر پہنچ کر مقدمات کا سامنا کیا اور میاں نواز شریف خود عدالتوں میں پیشیوں پر اتے رہے مسلم لیگ نون کی قیادت نے عمران خان کے بنائے گئے مقدموں کا مقابلہ کیا اور عدالتوں میں اپنی بے گناہ کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نو مئی کو اہم ترین تنصیبات کو نقصان پہنچا کر پاکستانی عوام کے سر جھکا دیے عوام نے عمران خان جیسے ناسوروں کو اٹھ فروری کو شکست دی اور اپنی حقیقی جماعت مسلم لیگ نون کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بنایا اج میاں شہباز شریف مشکل وقت میں جس طرح ملک کو چلا رہے ہیں پوری قوم کی دعا ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہی عوام کو ریلیف دینا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہزار سال بھی لگے رہیں تو موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کا نا اہل ٹولہ سیاست چھوڑ کر ملک اور قوم پر رحم فرمائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات