
جس کو خط لِکھا جائے اُس کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ خط پڑھ کر لکھنے والے کو مطمئن کرے
خط لکھنا اور اظہارِ رائے کرنا ہر کسی کا حق ہے، لیکن یہ امربالکل عیاں ہے کہ سیاسی بحرانوں کا علاج خطوط سے نہیں بلکہ جمہوری قیادت کو سیاسی کردار ادا کرنے سے ممکن ہے۔ نائب امیرجماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 14 فروری 2025
22:37

(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے منصورہ میں دیر، مالاکنڈ اور بونیر سے نوجوانوں کے وفد اور علماء کرام کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی صدارتی مدت کے ابتداء میں اسرائیل کی شکست پر عدم توازن، مایوسی اور حواس باختگی کا شکار ہیں۔
امریکی صدر کے جارحانہ اور احمقانہ بیانات کے خلاف پوری دُنیا خصوصاً عرب ممالک اور دیگر مسلم ممالک کے سربراہوں کی طرف سے ردعمل حوصلہ افزاء ہے۔ حکومتِ پاکستان بانی پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح کے کشمیر و فلسطین پر مؤقف کو بار بار اُجاگر کرے، قائد اعظم نے دونوں خطوں کے حوالے سے پاکستانی قوم کی ترجمان واضح لائحہ عمل دیا جو آج بھی زندہ حقیقت ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور اسرائیل برطانیہ/یورپ کا ناجائز بچہ ہے۔ دُنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف آوازیں بلند ہونا غزہ کے بہادر عوام کی کامیابی ہے۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا اپنے مؤقف سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھنا اور اظہارِ رائے کرنا ہر کسی کا حق ہے، جسے خط لِکھا جائے اُس کی بھی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اُسے پڑھے، سُنے اور خط لکھنے والے کو مطمئن کرے۔ لیکن یہ امر اب بالکل عیاں ہے کہ سیاسی بحرانوں کا علاج خطوط سے نہیں قومی سیاسی جمہوری قیادت کو قومی سیاسی کردار ادا کرنے سے ممکن ہے۔ ماضی کے تمام تجربات گواہ ہیں کہ اب قومی سیاسی جمہوری قیادت سِول-ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر انحصار نہ کرے۔ لیاقت بلوچ نے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومتیں گذشتہ ایک سال کے اعلان کردہ منصوبوں، ایم او یوز کی فہرست جاری کرے اور ان پر عملدرآمد کا چارٹ / اسٹیٹس بھی پیش کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ قومی ترقی کے منصوبوں کے اعلانات کی فہرست تو طویل ہے لیکن عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ پورے ملک میں دہشت گردی، بدامنی، اسٹریٹ کرائمز اور عوام کے جان، مال، عزت کا عدم تحفظ شدت کیساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ کراچی میں بیبس عوام ہیوی ٹریفک کے قتلِ عام سے غیرمحفوظ ہوگئے اور اندرونِ سندھ بدامنی، ڈاکو راج، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ بڑا المناک ہے۔ جماعتِ اسلامی کی سندھ کے عوام کے لیے امن اور ڈاکو راج کے خاتمہ کے لیے جدوجہد عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.