وفاقی کابینہ میں توسیع کے نتیجہ میں لاہور شہر کو تین وزیر مل گئے

جمعرات 27 فروری 2025 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2025ء)وفاقی کابینہ میں توسیع کے نتیجہ میں لاہور شہر کو تین وزیر مل گئے،وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اوروزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا تعلق بھی لاہور سے ہی ہے۔ صوبائی و زیرخواجہ سلمان رفیق بھی لاہوری ہیں اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی لاہور سے ہی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ مین توسیع کے بعد لاہور کے 3 ارکانِ قومی اسمبلی وفاقی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں۔ اہم ترین شمولیت رانا مبشر اقبال کی ہوئی ہے،رانا مبشر اقبال لاہور کے نئے بنے حلقہ این اے 124 سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی میں گئے تھے۔علی پرویز ملک جو پہلے ہی بھی کابینہ میں وزیر مملکت تھے،ان کے پاس پاور ڈویژن اور ایف بی آر کے اہم شعبے بھی ہیں، اب علی پرویز ملک کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین کے ساتھ نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی بنانے والے عون چودھری کو بھی کابینہ مین توسیع کے نتیجہ میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔