Live Updates

اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،واقعہ سے ظاہر ہوگیا صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے‘ فیصل کریم نڈی

جمعہ 28 فروری 2025 23:03

اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،واقعہ سے ظاہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)گورنر خیبرپختونخوا ہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،واقعہ سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے ،پہلے ہی کہتا تھا کہ صوبائی حکومت کی امن و امان کے سوا ہر چیز میں دلچسپی میں ہے ،صوبائی حکومت کو کرپشن چھوڑ کر امن و امان پر قابو پانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی،کانفرنس میں تحریک انتشار کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی ، ملک بھر سے علما ء و مشائخ کو گورنر ہائوس پشاور اظہار یکجہتی اور امن کا پیغام دینے کیلئے بلایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان کے شروع ہونے سے پہلے دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے ،اسلام آباد فتح کرنے کا دعوی کرنے والے وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ ضلع کرم میں امن قائم نہیں کرسکے،وزیر اعلی دعوی کرتے ہیں کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کروا لیں گے ، اسلام آباد میںبارود اور اسلحے سے حملہ کرنے والے وزیر اعلی ضلع کے پچیس کلو میٹر پر امن قائم نہیں کرسکے ،ضلع کرم میں بنکرز کی تعداد 300 یا 700 ہو سوال یہ ہے جب یہ بن رہے تھے اس وقت صوبائی حکومت کہاں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات نہیںمذاق رات ہورہے ہیں ،پی ٹی آئی کا ون پوائنٹ ایجنڈہ بانی کے لیے این آر او کا حصول ہے بانی پی ٹی آئی کو این آر او حکومت نہیں عدالت نے دینا ہے ،پی ٹی آئی والے عدالتوں میں جائیں اگر آپ کے کرتوت اچھے ہوں گے تو ضمانت پر رہائی مل جائے گی ،اگر آپ کے کرتوت غلط ہوں گے تو آپ کو سزا ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا ہونے پر پورے پاکستان میں احتجاجاً ایک ٹائر بھی نہیں جلایا گیا ،پی ٹی آئی والے اندرونی طور پر جشن منا رہے ہیں کہ ان کی چودہ سال کیلئے بانی پی ٹی آئی سے جان چھوٹ گئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک زیرک سیاستدان ہیں، وہ آسانی سے پی ٹی آئی کے ہاتھ آنے والے نہیں ہیں،کل بھی مولانا فضل الرحمن کے نمائندے نے اپوزیشن کے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے ۔ انہوںنے کہا کہ واقعی جمہوریت بہترین انتقام ہے ،آج پی ٹی آئی والے مولانا فضل الرحمن کے پائوں پڑ رہے ہیں ،اب ان کی نمازے بھی مولانا کے پیچھے حلال ہوگئی ہے ،ہمارا پی ٹی آئی سے سوال ہے بانی چیئرمین کل غلط تھے یا آج ،سرکاری پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کو گالیاں دے رہی ہے ،عمران خان کو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سے معافی مانگنی چاہیے ،مولانا فضل الرحمن میرے سیاسی مخالف ہیں مگر میں ان کے بارے میں وہ الفاظ استعمال نہیں کرسکتا جو بانی پی ٹی آئی جے یو آئی کے سربراہ کیلئے جلسوں میں کرتے رہے ہیں،اگر مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کے جلسوں میں بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کے درمیان کھڑے ہوکر تقریر کر رہے ہوں گے تو کارکنان نعرے کیا لگائیں گے،مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کو بے نقاب کر رہے ہیں کہ کل آپ میرے بارے میں کیا کہتے تھے اور آج مس کال پر بھاگے آتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف انتشاری ٹولہ ہے انہوں نے کبھی پرامن جلسہ نہیں کیا ،تحریک انصاف ملک میں امن اور سیاسی اتفاق رائے نہیں چاہتی ،تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت تیرہ سالوں میں ایک اسٹیڈیم نہیں بناسکی افسوس ارباب سٹیڈیم کا نام عمران خان رکھ دیا گیاجس سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ،ارباب اسٹیڈیم کا نام ایک ایسے شخص کے نام پر رکھا ہے جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث، سزا یافتہ اور صوبے میں دہشتگردی کو لانے والا ہے ،صوبائی حکومت عزت کے ساتھ ارباب اسٹیڈیم کا نام بحال کرے بانی پی ٹی آئی کے نام سے اسٹیڈیم بنانا ہے تو نیا بنائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات