
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کروڑوں مسلمان اتوار کے روز پہلا روزہ رکھیں گے
محمد علی
ہفتہ 1 مارچ 2025
19:18

(جاری ہے)
جمعہ فروری کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، کویت، قطر، بحرین، یمن، مصر، اردن، شام، عراق، لبنان، سوڈان اور افغانستان ایسے اسلامی ممالک ہیں جہاں جمعہ کے روز رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔
اسلامی دنیا میں سب سے پہلے سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا۔ یوں ان خلیجی ممالک میں مقیم مسلمان نے ہفتہ کو پہلا روزہ رکھا۔ اس سے قبل انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی دارالاسلام میں ماہ مبارک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان ممالک میں 2 مارچ بروز اتوار کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہو گا۔ جاپان اور سنگاپور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے پر پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔ جمعہ 28 فروری کو پاکستان میں پشاور میں منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں شام 7 بج کر 24 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم اس وقت تک ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کی جانب سے پہلے ہی پیشن گوئی کی گئی تھی کہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا۔ جبکہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نے 28 فروری کو صرف چند ممالک کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی پیشن گوئی کی۔مزید اہم خبریں
-
مظفرگڑھ، مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق 18زخمی
-
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف
-
سیاست میں سارا گیم نمبر کا ہوتا ہے، اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے،رانا ثناء اللہ
-
لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 خوار ج ہلاک
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعدریسکیو آپریشن تاحال جاری، 15 لاشیں نکال لی گئیں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.