جمعیت اہل حدیث پاکستان کے بانی علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمتہ اللہ علیہ پر ڈاکومنٹری تیار کر لی گئی

gدستاویزی فلم قاضی عبدالقدیر خاموش نے تیار کروائی ہے ‘علامہ شام الٰہی ظہیر، قاضی عبدالقدیر خاموش، اعتزاز احسن، غلام احمد بلور،لیاقت بلوچ، منیر حسین گیلانی اور دیگر کے انٹرویوز شامل مولانا امجد خان، نوازگوندل،مولانا محمد خان لغاری، مجیب الرحمن شامی، خوشنود علی خان، ابوبکر قدوسی اورطارق یزدانی کے تاثرات بھی شامل ہیں

منگل 11 مارچ 2025 21:25

?لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے بانی علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمتہ اللہ علیہ کے حالات زندگی جدوجہد اور خدمات پر ڈاکومنٹری تیار کر لی گئی ہے۔ 59 منٹ دورانیہ پر مشتمل دستاویزی فلم شہید علامہ احسان الٰہی کے معتمد ساتھی قاضی عبدالقدیر خاموش نے تیار کروائی ہے۔ دستاویزی فلم نجی میڈیا کمپنی میڈیا کنسلٹینٹس انٹرنیشنل نے تکنیکی مہارت سے تیار کی ہے۔

دستاویزی فلم میں علامہ احسان الہی ظہیر کی ادبی سیاسی خدمات تصانیف ،ایم آر ڈی، تحریک استقلال اور تحریک ختم نبوت کے پلیٹ فارم پر ان کی سرگرمیوں، شہادت اوراس کے بعدکے واقعات ،سعودی عرب میں علاج، جنت البقیع میں تدفین ،شہید کا مقدمہ قتل اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی احتجاجی تحریک جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صدر جمعیت اہل حدیث علامہ شام الٰہی ظہیر، بانی سیکرٹری جنرل اہل حدیث یوتھ فورس قاضی عبدالقدیر خاموش، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما غلام احمد بلور،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی ،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا امجد خان، پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل محمد نوازگوندل،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا سردار محمد خان لغاری، سینیئر صحافی مجیب الرحمن شامی، خوشنود علی خان، اسلامک سکالرز ابوبکر قدوسی اور چیئرمین جمعیت اہل حدیث طارق محمود یزدانی کے انٹرویوزڈاکیومنیٹری میں شامل کئے گئے ہیں ۔