گورنر سندھ کی تیرھویں سحری کے لیے پی آئی بی کالونی آمد ، عوام نے والہانہ استقبال کیا

ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی رات دن کام کررہے ہیں ، گورنر سندھ

جمعہ 14 مارچ 2025 22:50

گورنر سندھ کی تیرھویں سحری کے لیے پی آئی بی کالونی آمد ، عوام نے والہانہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی تیرھویں سحری کے لیے پی آئی بی کالونی آمد پر عوام نے والہانہ استقبال کیا، گورنر سندھ پر پھولوں کی برسات کی گئی، ہار پہنائے گئے، اور گلدستے پیش کیے گئے، عوام نے جوش و خروش سے گورنر سندھ کے ہمراہ سیلفیاں بنوائیں، گورنر سندھ عوام میں گھل مل گئے اور مسائل دریافت کیے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تیرھویں پی آئی بی کالونی کے شہریوں کے ساتھ کی۔

گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی ترقی کے مننازل کی طرف جارہا ہے، آئی ایم ایف نے قرضہ ری شیڈول کردیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آئی ہے، تمام ہمسایہ ممالک دوست چائنا ، ترکیہ ، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، پاکستان میں نہ صرف سرمایہ کاری کررہے ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مِزید مضبوط کرنے کے لئے موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی رات دن کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ بلوچستان میں بولان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ دشمن طاقتیں پاکستان میں حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے، یہ دشمنوں کی جانب سے سازش ہے تاکہ پاکستان دنیا میں کسی سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہ کرسکے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ بلوچ بھائیوں کو اتحاد رمضان کے تحت گورنر ہاوس میں روزانی منعقد ہونے والی افطار ڈنر میں مدعو کیا ہے تاکہ ان سے اظہار یکجہتی کیا جائے، پوری قوم اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، جو کہ دشمن طاقتوں کے لئے منہ توڑ جواب ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہائوس کو یونیورسٹی بنائی، جہاں پچاس ہزار طلباء آئی ٹی کے جدید کورسز کررہے ہیں، گورنر ہائوس کے دروازے 24 گھنٹے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کھلے ہیں، ہر شخص کی خواہش ہے کہ اچھا روزگار ملے ، تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے ، گورنر ہائوس سی9.5 لاکھ افراد میں راشن، ہزاروں متاثرین کو موٹر سائیکل فراہم کیں، اسکالر شپ دی جاتی ہے، گورنر ہاؤس میں اتحاد رمضان کے شرکاء کو روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ اور عمرے کے ٹکٹ اور روزانہ ایک موبائل فون دیے جا رہے ہیں، گورنر سندھ نے کہا کہ اس صوبہ اور بالخصوص اس شہر کے لئے ترقیاتی کام کروانے ہیں، تاکہ یہاں کے رہنے والے لوگوں کو زیادہ زیادہ ریلیف ملے، گورنر سندھ نے کہا کہ آج آپ کو اختیار دیتا ہوں کہ کوئی بھی تمہیں پریشان کرے تو آپ اس کو کہیں کہ میرا بھائی گورنر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو مضبوط کرنے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر حاصل کرنا بہت ضروری ہے، پی آئی بی کے لوگوں کے لئے آفر ہے کہ وہ گورنر ہائوس میں بغیر ٹیسٹ کے آئی ٹی کورس کرسکتے ہیں، جو کہ مارکیٹ میں 9 لاکھ روپے کا ہے، اس کورس کے ذریعے ہماری ٹیم آپ کو اتنا ہنر مند فرد بنا دیں گے ، کہ آپ پانچ سے آٹھ لاکھ روپے ماہانہ کماسکو گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک طاقتور ایٹمی ملک ہے، ہمیں اپنے اندر اتحاد قائم کرنا ہے، اس لئے گورنر ہائوس کے افطار ڈنر کو اتحاد رمضان کا نام دیا ہے ، رمضان کے استقبال کے لئے پورے گورنر ہائو س کو برقی قمقموںنسینسجایانہے۔