
ٹرمپ نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دے دیا
یوکرینی فوج روس کے گھیرے میں ہے‘صدرپیوٹن سے جانیں بچانے کی بات کی ہے‘ روکا نہ گیا تویہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا.امریکی صدر کا بیان
میاں محمد ندیم
ہفتہ 15 مارچ 2025
15:23

(جاری ہے)
ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں کہا کہ بات چیت نے بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ یہ خوفناک، خونی جنگ بالآخر ختم ہوسکتی ہے تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پوٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ جاری رکھنے کے لیے مذاکرات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ روسی صدر کو جنگ بندی کی تجاویز کے ساتھ کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. اس ہفتے کے اوائل میں یوکرین نے امریکہ کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا تھا جس پر روس نے ابھی تک اتفاق نہیں کیا ہے گزشتہ روز صدرپیوٹن نے کہا تھا کہ جنگ بندی کا خیال درست ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس میں باریکیاں ہیں تاہم اسی کے ساتھ انہوں نے امن کے لئے بہت سی سخت شرائط طے کیں جس کے جواب کو یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امن کے لیے روس کی کوششوں کو جوڑ توڑ قرار دیا. یوکرین کے صدر نے” ایکس“ پر اپنے ایک تنقیدی بیان میں کہا کہ پوٹن اس جنگ سے باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ اس سے ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ اب وہ جنگ بندی سے پہلے ہی انتہائی مشکل اور ناقابل قبول شرائط طے کرکے سفارتکاری کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پوٹن ہر ایک کو نا ختم ہونے والے مزاکرات اور بات چیت کے دور میں مصروف رکھیں گے وہ بے معنی باتوں پر دن، ہفتے اور مہینے ضائع کر رہے ہیں جبکہ ان کی فوجیں معصوم لوگوں کو مار رہی ہیںلیکن وائٹ ہاﺅس کا ماننا ہے کہ فریقین کبھی بھی امن کے قیام کے لیے اتنا قریب نہیں آئے . قبل ازیں ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس اور امریکہ کے درمیان اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری اور کمزور پوزیشن میں ہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاتھا کہ انہوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ان کی جانیں بچائی جائیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا.
مزید اہم خبریں
-
طالبان موت اور دوسری ظالمانہ سزائیں دینا بند کریں، انسانی حقوق ماہرین
-
میانمار: جان لیوا زلزلے سے متاثرہ ہزاروں خاندان ضروریات زندگی سے محروم
-
بیوروکریسی یاد رکھے، عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی
-
عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا
-
شہبازشریف کو دو بار وزیراعظم بنایا، وزارتوں پر لات مارتے ہیں، ہمیں وزارتیں نہیں عزت چاہیئے
-
اندرون لاہور 7 ہزار دکانیں مسمار کرنے کی تیاریاں
-
قیدی نمبر420 نے جب 2 نہروں کی منظوری دی تو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا تھا
-
حیرت تھی کہ عمر کوٹ الیکشن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر تھے
-
گندم کی لاگت 3 ہزار روپے ہے لیکن کسان کو 2100 روپے میں گندم بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے
-
بلوچستان کا حق بلوچستان کو دیں لیکن تیل کی قیمتوں میں کمی پوری قوم کا حق ہے
-
حکمران تو حکمران یہاں اپوزیشن بھی واشنگٹن سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے
-
موسمیاتی الرٹ کے پیش نظر این ڈی ایم اے کا الرٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.