سندھ میں جتنی پارکنگ ہیں وہ غیرقانونی چلارہے ہیں،شرجیل میمن

جب مشرف نے کالاباغ ڈیم کیلئے مہم چلائی توفنکشنل لیگ نے حمایت کی، مردہ گھوڑے نہروں کے مسئلے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 مارچ 2025 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2025ء)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو تمام پارکنگ ختم کرنے کا کہا ہے سندھ میں جتنی پارکنگ ہیں وہ غیر قانونی چلارہے ہیں،پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں۔حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کی طرح سیاست نہیں کر رہی ہم نے کراچی میں بھتہ خوری اور بوری بندلاشوں کا کلچرختم کرایا، سندھ میں بھائی سے بھائی کو لڑانے کی سازشیں بند کرا دیں۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول اپنے ہوش حواس میں نہیں ہیں ایم کیو ایم کے ٹکڑے ہونے کے بعد خالد مقبول ملنگ کی طرح گھومتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کا کینال پر واضح موقف ہیکہ نہیں بننیچاہیے صدرمملکت نیمشترکہ اجلاس میں واضح موقف دیا صدرمملکت نے کہا دریائے سندھ پرنئی نہریں نہیں بننی چاہئیں، سندھ اسمبلی میں کنالزکیخلاف تاریخی قرارداد منظور کی گئی پیپلزپارٹی دریائے سندھ کا ایک انچ پانی بھی کم نہیں ہونے دے گی پانی کی تقسیم کے لئے نئے پروجیکٹ لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جب مشرف نے کالاباغ ڈیم کیلئے مہم چلائی توفنکشنل لیگ نے حمایت کی، مردہ گھوڑے نہروں کے مسئلے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں جی ڈی اے والے نہروں کے بہانے سے سیاست کرنا چاہتے ہیں۔