Live Updates

عمران خان تک ملاقات کی رسائی نہ دینے کے باوجود کل کی ان کیمرہ بریفنگ میں جائیں گے

مطالبہ ہےکہ عمران خان سے ملاقات کرائی جائے تاکہ وہ ساتھ کھڑے ہوں گے، یقین ہےپھر قوم اور فوج بھی ایک پیج پر آجائے گی، پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف ہے، ہم خود دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔ رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 مارچ 2025 22:33

عمران خان تک ملاقات کی رسائی نہ دینے کے باوجود کل کی ان کیمرہ بریفنگ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17مارچ 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان تک ملاقات کی رسائی نہ دینے کے باوجود کل کی ان کیمرہ بریفنگ میں جائیں گے،مطالبہ ہے کہ عمران خان سے ملاقات کرائی جائے تاکہ وہ ساتھ کھڑے ہوں گے، یقین ہے پھر قوم اور فوج بھی ایک پیج پر آجائے گی، پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف ہے، ہم خود دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف ہے، ہم خود دہشتگردی کا شکار رہے ہیں، ہمارے لیڈر پر بھی دہشتگردی کا حملہ ہوچکا ہے، ہمارے شہید ہوئے، میں سیاسی 9مئی کی بات نہیں کررہا ہے، اس سے پہلے کی بات جب آپریشن ضرب عضب ہوا تھا، عمران خان کا دہشتگردی کے خلاف بڑا مضبوط مئوقف ہے، لوگ گھروں میں بیٹھ کر گپ کرتے ہیں لیکن عمران خان 2012میں جان پر کھیل کر وزیرستان امن مارچ کیا تھا،میں نے، اسد قیصر، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر ، گنڈاپورنے دہشتگردی کی مذمت کی ہے، جیسے ہی وکلاء کی عمران خان سے ملاقات ہوگی تو عمران خان کا ردعمل بھی آئے گا، افسوس کی بات ہے جب دہشتگرد ہم پر حملے کررہے ہیں اور ہمیں قومی اتحاد کی ضرورت ہے لیکن عمران خان سے ملاقات کی رسائی تک نہیں دی جارہی، اس کے باوجود ہم کل کی ان کیمرہ بریفنگ میں جائیں گے تاکہ کوئی بات نہ کرسکے کہ پی ٹی آئی ہر چیز پر سیاست کرتی ہے، دہشتگردی کیخلاف کل کی میٹنگ کے بعد ہمیں عمران خان تک ملاقات کی رسائی دی جائے، عمران خان کے آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہمیں 100فیصد یقین ہے قوم اور فوج ایک پیج پر آجائے گی۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کی جنگ میں پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے نہیں بلکہ آگے پائے گا،سانحہ اے پی ایس پر بھی عمران خان نے دھرنا ختم کرکے نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ فوجی آپریشن مکمل حل نہیں ، سیاسی حل کیلئے ان سے مذاکرات بھی کرنے ہوں گے جن کو قومی دھارے سے باہر نکالا ہوا ہے۔بلوچ اور پشتون قوم پرستوں سے بات کریں جو بات نہیں کرے گا اور بیرونی ایجنڈے پر ہوگا وہ واضح ہوجائے گا۔ اس وقت جو ہمارے شہیدوں، علماء اور لوگوں کو مار رہا ہے وہ کسی جماعت کا ہی دشمن نہیں وہ پاکستان کا دشمن ہے اور پاکستان کا دشمن ہم سب کا دشمن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات