بانی پی ٹی آئی ،ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ہی ختم ،70فیصد ووٹ لینے والی جماعت دہشتگرد ہے تو اس کا مطلب ہے پاکستان دہشتگرد ہے ‘فواد چوہدری

بدھ 19 مارچ 2025 17:28

بانی پی ٹی آئی ،ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ہی ختم ،70فیصد ووٹ لینے والی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ہی ختم ہو گئی ،اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت دہشتگرد ہے تو اس کا مطلب ہے پاکستان دہشتگرد ہے ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلایا گیا، محمود خان اچکزئی نہیں آئے ، بلوچستان کی اصل قیادت نہیں آئی ،اس اجلاس سے پوری دنیا میں بہت غلط تاثر پیدا ہوا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ علی امین گنڈا پور نہ کہا ہے پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشتگرد کون ہے ،بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلایا گیا، محمود خان اچکزئی نہیں آئے ، بلوچستان کی اصل قیادت نہیں آئی ، ا س اجلاس سے کیا تاثر گیا ہوگا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف کا کریڈٹ ہے کہ انہوں نے کہ اے پی ایس سانحہ کے بعد پورے پاکستان کو اکھٹا کر لیا تھا ۔

ابھی جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہو رہا تھا کہ حکومتی وزرا ء نے کہنا شروع کر دیا کہ بانی پی ٹی آئی علیحدگی پسندوں کے ساتھ ہیں ،اگر بانی پی ٹی آئی علیحدگی پسندوں کے ساتھ ہیں تو آپ کس کے بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھیں ،بہتر یہی ہے کہ ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے،پاکستان کو آگے لے کر چلیں، اب بھی بہت نقصان ہو چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری لیڈر شپ میں وہ چیز نہیں آئی کہ وہ لوگوں کو اکھٹا کر سکے ۔