
شہبازشریف حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں
حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو دہشتگردی کی صورت بھگتنا پڑ رہا ہے، افغانستان کے ساتھ جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک نہیں سنبھل رہا۔ رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 21 مارچ 2025
00:05

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام حکومت ہے، شہبازشریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک نہیں سنبھل رہا، شہبازشریف حکومت سے مستعفی ہوں اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔
مزید برآں اسد قیصر نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے نمائندۂ خصوصی ایڈم بوہلر اور افغان طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات میں پاکستان کی موجودہ ناجائز حکومت کے لیے سبق ہے کہ جب حالیہ صدی کی سب سے بڑی جنگ کے دو حریف براہِ راست مذاکرات کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں، تو اس جنگ سے متاثرہ وہ صوبہ، جہاں ہر گھر سے بے گناہ لوگوں کی لاشیں اٹھیں اور کاروبار تباہ ہوئے، افغانستان سے براہِ راست بات چیت کیوں نہیں کر سکتا.چاہے جتنی بھی جنگیں لڑی جائیں، آخرکار مذاکرات کی میز پر ہی بیٹھنا پڑتا ہے، تو کیوں نہ 'مذاکرات کو پہلی ترجیح' بنایا جائے۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ اسی طرح جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ سے ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیل کے نہ رکنے والے وحشیانہ تشدد کی بھرپور مذمت کی۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں امن و امان سمیت دیگر مسائل پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد بنا رہی ہے، اور بلوچستان کے مسئلے پر جماعت اسلامی کے آئندہ ماہ 14 تاریخ کو ہونے والے جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف شرکت کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کی جانب سے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا، کیونکہ موجودہ ملکی حالات میں تمام سیاسی قیادت کا ایک پیج پر ہونا انتہائی اہم ہے۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی دونوں جماعتوں کے درمیان نشستوں کے تسلسل پر اتفاق کیا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا
-
پاکستان کی سعودی عرب کو ایم 6 موٹروے، ایم ایل ون، سکل ڈویلپمنٹ و دیگر منصوبوں میں شمولیت کی دعوت
-
یوکرین: یو این امدادی قافلے پر روسی ڈرون حملے کی کڑی مذمت
-
تمام ہلاک یرغمالیوں کی باقیات ملنے تک غزہ میں امداد کی ترسیل محدود، اسرائیل
-
پاکستان اور انڈیا سمیت انسانی حقوق کونسل کے 14 نئے ارکان کا انتخاب
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہماری موجودگی ہی ہماری مزاحمت، میئر رام اللہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی تسلی بخش لیکن رفتار سست، گوتیرش
-
لیبیا: سیاسی تعطل ختم نہ ہوا تو متبادل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، ہانا ٹیٹے
-
افغانستان کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی منہ توڑ کاروائیاں جاری
-
سعد رضوی ابھی تک مفرور ہے، بہت جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
-
اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
-
پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.