
امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، گورنر سٹیٹ بینک
عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی، جمیل احمد کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 21 مارچ 2025
15:15

(جاری ہے)
رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے۔
رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 2.8 فیصد سے زائد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیاتھا۔ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے تھے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو دو ارب ڈالر ملنے کی یقین دہانی کروادی تھی۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیاتھا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی تھی۔ 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی تھی۔ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھی بات چیت ہوئی تھی۔عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیاتھا۔ آئی ایم ایف جائزہ ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی تھی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایاگیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے نے آئینی عمارت منہدم کر دی
-
بھارت نے 24 میزائل مارے، ہمارے 30 شہداء کی جوابدہی کون کرے گا؟
-
بھارتی پراکیسز کے گرد گھیراتنگ ہوا تو بھارتی فوج خود میدان میں اتر آئی
-
پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں
-
معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا
-
بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی اب اس کو خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا
-
غزہ: بے گھروں کے ٹھکانے پر دوہرے اسرائیلی حملے کو خوفناک تفصیلات
-
فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار کی بھارت کے زیراستعمال رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت
-
بھارتی فضائی حملوں کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
آپ کیوں ضرورت سے زیادہ دفاعی ہو گئے ہیں؟
-
بھارت نے بزدلانہ، گھٹیا کارروائی کرکے مساجد کو نشانہ بنایا، اسے سبق سکھانا ناگزیر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.