Live Updates

وزیراعظم شہبازشریف کی شب روز محنت سے ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے، چودھری رفعت جاوید

جمعہ 21 مارچ 2025 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی میئر چودھری رفعت جاوید نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا اور بیرونی سرمایہ کاری سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک معاشی بحران سے عہدہ برآں ہوگا،ملک دیوالیہ ہونے کوجارہاتھا ، وزیراعظم شہباز شریف اور اٴْن کی ٹیم کی ملکی معاشی حالات کو سدھارنے کیلئے دن رات محنت سے آج ملک کو دوبارہ تعمیروترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے اور صنعتی وکاروباری شعبہ ہائے زندگی سمیت عوام کوبجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتاہے تو بعض عناصر منفی سرگرمیاں شروع کردیتے ہیں، ایسے نام نہاد سیاستدانوں کی ملکی جمہوری عمل میں کوئی جگہ نہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) واحد جماعت ہے جوعوام کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے،وزیراعظم شہبازشریف چاہتے ہیں کہ ملک سے بیر وزگاری، مہنگائی دہشتگردی اور سیاسی استحکام کاجلدخاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما چودھری رفعت جاویدنے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ایک بار پھر امن لوٹ رہاہے ،آپریشن عزم استحکام کے تحت بچے کچھے دہشتگردوں کا بھی صفایاکرکے پائیدار امن کو یقینی بنایاجائے گا،وزیراعظم میاں شہبازشریف ملکی معاشی استحکام کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بھی کام کرنے کی رفتار اور گفتار قابل رشک ہے، ان کا طرز حکومت اور انداز سیاست الجھا?نہیں سلجھا?آئینہ دار ہے، مریم نواز شریف کے تعمیری اقدامات اور ان کے شیریں ثمرات نے سیاسی پنڈتوں کو بھی حیران کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک اور اداروں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، 9مئی کو افواج پاکستان کی تنصیبات، جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر،قائداعظم ریزیڈنسی اور دیگر اہم تنصیبات کو آگ لگانا کھلم کھلا ملک دشمنی ہے،عمران نیازی نے نوجوان نسل کے ذہنوں کو بداخلاقی اور بے حیائی کی طرف راغب کیا س کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات