بلوچستان کے عوام امن اور تخریب کاروں کیخلاف آپریشن چاہتے ، سردار عبداللہ

مٹھی بھر دہشت گرد عناصر نام نہاد قوم پرستی کی آڑ لے کر بلوچستان دہشت گردی کررہے ہیں، اشرف کاکڑ

اتوار 23 مارچ 2025 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء) پاکستا ن سول سولجر موومنٹ ( پی سی ایس ایم ) کے زیر اہتمام مومن آباد اورنگی میں یوم پاکستان منایا گیا اور کارنرمیٹنگ کی گئی اس موقع پر پی ایس ایس ایم کے جنرل سیکریٹری سردار عبداللہ نے پاکستا ن سول سولجر موومنٹ کے کارکنوں سے سر دھڑ کی بازی لگاکر پاک سرزمین کی حفاظت کا عہد لیا، یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبداللہ نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ دہشت گروںکے ساتھ نہیں ہیں ،وہاں کے عوام امن اور تخریب کاروںکیخلاف بھرپور آپریشن چاہتے ہیں، امن کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے، بلوچستان میں امن و امن کی صورت حال کو تہہ و بالا کرنے اور شاہراہوں کو معصوم مسافروں کے لیے غیر محفوط بنانے والے اول آخر دہشت گرد ہیں اور انسنیت کے دشمن ہیںان کا قلع قمع کیا جائے، پاکستا ن سول سولجر موومنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدر محمد اشرف کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصرکسی بھی طور پربلوچستان کے مقامی عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں، بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد قابل مذمت ہیں، جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوںکی دنیا بھر کے ملکوں نے مذمت کی ہے، محمداشرف کاکڑ نے مزید کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد عناصر نام نہاد قوم پرستی کی آڑ لے کر بلوچستان دہشت گردی کررہے ہیں، یہ دہشت گرد عوام کے مسائل کاحل نہیں چاہتے، اگر قوم پرستی کے دعویدار اپنے لوگوں کے خیر خواہ ہیں تو وہ ہتھیار ڈال کر مذاکرات کا راستہ اپنائیں، دہشت گرد عناصر ملکی استحکام کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں ایسے میں پاک فوج نے بلوچستان میں قیام امن کے لیے آپریشن کیا تو پاکستان سول سولجر موومنٹ کے اراکین آخری دہشت گرد کے جہنم واصل ہونے تک پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیںگے، انہوں نے سیکیورٹی فورسز سے بلوچستان کے شاہراہوں کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات پر بھی زوردیا، تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کے لیے جان نچھاور کرنے والے فوج اور پولیس کے جوانوں، افسروں اور شہید ہونے والے شہریوںکے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔