پیپلزپارٹی پانی کے مسئلے پر سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی

متنازعہ نہروں کی تعمیر کی بالکل اجازت نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی سندھ کے پانی کے حقوق کی محافظ ہے، ،ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے۔سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 مارچ 2025 20:02

پیپلزپارٹی پانی کے مسئلے پر سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پانی کے مسئلے پر سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی سندھ کے عوام کا بنیادی حق ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،متنازعہ نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی سندھ کے پانی کے حقوق کی محافظ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پانی کے مسئلے پر دو ٹوک مئوقف اختیار کیا۔

پیپلزپارٹی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتی رہی ہے، اور کرتی رہے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 6 کینالز کے معاملے پر مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے، پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرناہے، پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے،کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں،ایوان صد ر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کینالز بنانے کے معاملے پر ہم بھرپو ر انداز میں تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے شروع دن سے ہی اس منصوبے کی مخالفت کی ہے ۔ اس معاملے پر ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے اس پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے آنے والے وفاقی بجٹ کے حوالے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بجٹ میں ہماری سفارشات کو حصہ بنایا جائے گا۔ حکومت کو عوام دوست اور ملازمین دوست بجٹ کے حوالے سے بہترین تجاویز دیں گے۔

سیلاب متاثرین کے فنڈز کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔