
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چولستان کینالز کی کھل کر مخالفت کردی
سندھ میں اپوزیشن ہو یا پھر پاکستان پیپلز پارٹی سب اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 28 مارچ 2025 18:05

(جاری ہے)
انہوں نے صرف اس بیسز پہ کہ جی 27 ملین ایکڑ فٹ پانی ڈان اسٹریم کوٹڑی جاتا ہے تو اس لیے اتنا پانی اویلیبل ہے پھر وہ کیلکولیشن پنجاب حکومت نے ان کو کر کے دی تھی، ان کو مانتے ہوئے کہا کہ جی پانی دستیاب ہے۔
جب کالا باغ ڈیم کے خلاف شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بات کی تھی انہوں نے مظاہرہ کیا تھا اور بالکل جی تو اس وقت جنرل مشرف کی حکومت تھی اور جنرل مشرف کہتے تھے 35 ایم ایف جی پانی جاتا ہے ڈان اسٹریم کوٹڑی۔ انہوں نے 76 سے 99 تک ایوریج نکالا تھا اس وقت 35 تھا۔ 2023 تک جاتے ہیں تو ایوریج کم ہوکر 27 ایم ایف ہو گیا ہے اور اگر ہم گزشتہ 25 سال کا ایوریج دیکھیں تو اب یہ 17 ایم ایف ہوگیا۔ ہم تو کہتے ہیں کم از کم 10 جانا چاہیے لیکن ساڑھے آٹھ جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ایک بات بتا دیں کہ کس صدر نے کونسا پروجیکٹ منظور کیا ہے ۔ مجھے ایک پروجیکٹ بتا دیں کہ صدر پراجیکٹ اپروو کرتے ہیں تو پراجیکٹ بن جاتا ہے۔ ابھی ہم نے شاہراہ بھٹو بنائی ہے تو کیا صدر زرداری نے منظور کیا ہے کیا تھر میں جو پروجیکٹ بنائیں ہیں وہ صدر صاحب کی منظوری سے ہوئے ہیں کسی بھی صدر کا ان منصوبوں سے واسطہ نہیں ہوتا۔ صدر کے پاس جیسے گورننس کے پاس یہ ہوتا ہے صدر کی پاس نہیں ہوتا۔ صدر صاحب کے پاس آٹھ جولائی کو ایگریکلچر لوگ گئے تھے، میٹنگ ہوئی ہوگی، میں اس میٹنگ میں نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے پلانز چھ کنال ویسے چھ کنالز پہ بھی دو تو پرانے کنال سے ایک کنال ہے ایک اچھی جو بنا ہوا ہے ایک کنال ہے ریڈی جو بنا ہوا ہے تو یہ تو پرانے کینال میں ان کی چھوڑ دیں دو کنالز کہہ رہے ہیں۔ سندھ میں تھر اور رینی کی جو بات کر رہے تھے وہ بھی ہم تو بنانے ہیں، ہم نے تو کوئی سکیم انیشیٹ ہی نہیں کی تو وہ بھی ختم ہو گئے۔ باقی رہ گئے دو کینال پنجاب کے ایک چولستان اور ایک چوبارہ کنال جو گریٹر تھل کنال کی ایکسپینشن ہے ۔ تو صدر صاحب نہ کوئی کسی پروجیکٹ کو اپروو کر سکتے ہیں ہاں ہم بھی چاہتے ہیں پریزیڈنٹ صاحب کے پاس ہم بھی جاتے ہیں اپنے پراجیکٹس کی سپورٹ لینے کے لیے تو انہوں نے کہا یہ ٹھیک ہے اگر اتنا اچھا ہے تو آپ صوبوں سے بات کریں اور اگر ارسا نے منظوری دے دی تو آپ صوبوں سے بات کریں اور میں آپ کو سپورٹ کرتا ہوں جسکو سیاسی رنگ دیا گیا ہے ۔ صدر صاحب کی اس منٹس اف میٹنگ کو اتنا پولیٹسائز کر دیا گیا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں آگے کسی بند کمرے میں نہیں کسی چار لوگوں کے سامنے نہیں پورے قوم کے سامنے کہا کہ یہ پروجیکٹ مجھے منظور نہیں ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منٹس آف میٹنگ مین میڈیا اسٹریم پر لے جا کر اور جو اس کو سیاسی رنگ دے کر پیپلز پارٹی کے خلاف ایک مہم چلانا چاہتے ہیں ۔ اس وقت اس کی سی ڈی ڈبلیو پی سے اپروول ہوئی پھر یہ ایکنک میں گیا جب ایکنک میں گیا تو میں نے نائب صدر اسحاق ڈار جو ایکنک کو پریزائڈ کرتے ہیں کہ جی اپ اس کو کنسیڈر نہ کریں۔ سندھ حکومت جون میں سی سی آئی میں گئی ہے اور آئینی درخواست کے تحت کہا ہے کہ سال سے زیادہ ہوگیا ہے آپ کو ہر تین ماہ میں میٹنگ کرنی چاہئے لیکن آپ نے میٹنگ نہیں کی ہے۔ اگر کسی صوبے کو اعتراض ہو پانی کے معاملے پر تو کونسل اف کامن انٹرسٹ میں جاتے ہیں، ہم نے جو ارسا کا اپروول ہے جو انہوں نے سرٹیفیکیٹ دیا اس کو کامن انٹرسٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہوگا تو یہ کنال تو نہیں بن سکتے۔ کسی بغیر اپروول کے تو نہیں بن سکتے کینال۔ انفورچونٹلی لوگ جو دکھا رہے ہیں میں اپ کو بتا دیتا ہوں اس جہاں چولستان میں پنجاب حکومت نے مجھے صحیح پتہ نہیں ہے، لیکن کافی زمین دی ہوئی ہے گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے اس جگہ پر وہ سب سوائل واٹر سے ٹیوب ویلز کے ذریعے آبادی کر رہے ہیں۔ انہوں نے وہاں ایگری مال بنائے ہیں۔ اچھی چیزیں کر رہے ہیں لیکن یہ کینال کوئی نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے تقریبا پانچ یا چھ سو فٹ فٹ کا حصہ گرین پاکستان انیشٹو میں آباد کیا ہے اور ہم ادھر بات کرر ہے ہیں 300 کلومیٹر کے کنال کی۔ اعتراض ہماری حکومت کا اپنی جگہ قائم ہہے ۔ سی سی آئی کی میٹنگ نہیں ہوئی۔ میں وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سی سی آئی کی میٹنگ بلائیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ صرف صدر زرداری صاحب کی بات کر رہے ہیں کہ انھوں نے منظوری دی ہے تو انہوں نے تو پارلیمنٹ میں بالکل واضح موقف دے دیا ہے کہ صوبوں کو اعتراض ہے تو میں انکی حمایت نہیں کر سکتا۔ سندھ اسمبلی نے قرارداد پاس کی ہے۔ سندھ میں اپوزیشن ہو یا پھر پاکستان پیپلز پارٹی سارے اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ میں وزیراعظم پاکستان سے درخواست کروں گا کہ اس معاملہ پر اپنی فورا رائے دیں کہ ہم اس منصوبے کر رد کرتے ہیں اور اگر کوئی بھی منصوبہ بنتا ہے تو وہ مشاورت سے بنے گی ۔مزید قومی خبریں
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.