Live Updates

عید کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

صوبہ پنجاب میں عید کی تعطیلات کے دوران دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 30 مارچ 2025 11:30

عید کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) عید الفطر کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی، اس دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے صوبہ پنجاب میں عید کی تعطیلات کے دوران دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پاگیا، اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، جس کے باعث عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے، آج شام سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا، کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات