
ملک بھر میں عید الفطرمذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں نماز عید ادا کی
پیر 31 مارچ 2025 16:50
(جاری ہے)
چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوا مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید پڑھائی ۔ کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے تمام شہروں اور قصبوں میں مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، کراچی میں پولو گرائونڈ میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، نماز عید کے بعد پاکستان کی سلامتی، فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر کے مقبوضہ علاقوں کے مسلمانوں کے لیے اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی شہریوں نے مساجد اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید ادا کی۔کوئٹہ اور ملک دیگر شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد ،امام بارگاہوں ، کھلے میدانوں اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ میٹھی عید کی بڑی خوشیاں منانے کے لئے خواتین بچوں اور نوجوانوں نے اپنے اپنے انداز میں عید منائی، اس حوالے سے چاند رات کو مارکیٹوں اور بازاروں میں رات گئے تک خوب رش رہا،خواتین بیوٹی پارلر اور مہندی لگانے اوررنگ برنگی چوڑیوں کے اسٹالوں پر مصروف رہیں جبکہ نوجوان اور منچلے ہئیر سیلون کی دکانوں پر تیار ہوتے نظر آئے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.