ً،73 کے متفقہ آئین ، جوہری طاقت اور جمہوریت کے خالق قائد عوام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے، شیری رحمان

'شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یوم شہادت کے موقع پر ان کی جرات، قربانیوں اور ملک وقوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، نائب صدر پیپلز پارٹی

جمعرات 3 اپریل 2025 22:25

ظ* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یوم شہادت کے موقع پر ان کی جرات، قربانیوں اور ملک وقوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،73 کے متفقہ آئین ، جوہری طاقت اور جمہوریت کے خالق قائد عوام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں ، شیری رحمان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام اور پارلیمنٹ کو طاقت اور فیصلہ سازی کا مرکز بنایا، قائد عوام کو عدالتی قتل کے ذریعے ہم سے چھینا گیا 46 سال بعد عدالت عظمی نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملاعدالت پر اس داغ کی وجہ سے عوام سمجھتے تھے کہ انصاف ملنا مشکل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے بھٹو کا ریفرنس بھیجا تھا، جس میں عدالت نے واضح کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے فیصلہ سنا یا فیصلے سے پاکستان آگے جائے گا، فیصلے سے عدالتی اور جمہوری نظام ترقی کرے گا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے ملک کو متحد رکھنے کے لئے جمہوری ا?ئین دیا اور وطن کی حفاظت کے لئے جوہری پروگرام کا آغاز کیا پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی کارناموں اور کامیابیوں پر فخر ہے۔

انہوںنے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین ، منشور اور نظریات پر قائم ہے پیپلز پارٹی اپنے قیام سے آج تک مزدوروں، غریبوں اور محنت کشوں کی ا?واز ہے۔