عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے عوام کیلئے ایک اورخوشخبری چند روز میں سنانے کی نوید سنا دی

وزیراعظم شہباز شریف جلد ایک اور بڑی خوشخبری لانے والے ہیں جس کااعلان وہ جلد کرینگے، پاکستان میں اب خوشخبریوں کا موسم شروع ہوگیا ہے،وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف گرمی کے موسم میں عوام کے فائدہ مند ہوگا،صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 5 اپریل 2025 14:30

عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے عوام کیلئے ایک اورخوشخبری چند روز ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے عوام کیلئے ایک اورخوشخبری چند روز میں سنانے کی نوید سنا دی،وزیراعظم شہباز شریف جلد ایک اور بڑی خوشخبری لانے والے ہیں جس کااعلان وہ جلد کرینگے، پاکستان میں اب خوشخبریوں کا موسم شروع ہوگیا ہے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو گرمی کے موسم میں عوام کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے۔ وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے دئیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگست تک 13 نئے سہولت بازار قائم کئے جائیں گے اور 69 کروڑ روپے کی لاگت سے موجودہ بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11 ارب روپے کی بچت فراہم کی گئی جہاں 3.57 ارب روپے کی خریداری ہوئی۔ 28 ہزار شہریوں نے سہولت بازار سے 3 کروڑ روپے کا سامان فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے حاصل کیا۔آنے والے دنوں میں 14مقامات پر پائلٹ سہولت آن دی گو پروگرام شروع کرینگے۔ مریم نواز جہاں عوامی مفاد دیکھیں گی، وہیں منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ افراد کو ملازمتیں دی گئیں جب کہ عید پر صفائی کا مربوط نظام لاگو کیا گیا۔پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر سیاست کو فسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو جلسوں میں کھڑے ہو کر مسئلہ حل کرنے کے بجائے ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہیں بیٹھ کر وفاق کے سامنے اپنی باتیں رکھنی چاہئیں۔خیبر پختونخواہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہاں کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں۔ گنڈا پور کی جانب سے پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کرنے کا بیان قابل تشویش ہے۔خیبرپختونخواہ میں گندم کی خریداری، مساجد کے نام پر رقوم کی بندر بانٹ اور پنشن فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر بھی انہوں نے نے سوالات اٹھائے۔

ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی صورت حال بدتر ہے اور ہینڈ گلوز جیسے بنیادی سامان کی خریداری پر بھی کرپشن کے شواہد موجود ہیں۔پریس کانفرنس کے اختتام پرصوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تھیٹرز کی جانب سے انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے تھیٹرز کے ماحول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ سے بات کی گئی ہے اور جلد نیا لائحہ عمل سامنے آئے گا۔