ٰ ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیاجاتا تو ہم آج ہر صورت کوئٹہ کی جانب مارچ کریں ، سردار اختر مینگل

ہفتہ 5 اپریل 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسئلے کے حل کیلئے گزشتہ شب رابطہ کیا تھا اور معاملے کو وزیر اعظم کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے دوبارہ رابطہ کرنے کا کہا تھا تا حال کوئی رابطہ نہیں ہوا دونوں سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو یتیم خانہ سمجھ کر بندر بانٹ کی ہے جس طرح جنرل (ر) مشرف اور شوکت عزیز نے نواب اکبر بگٹی کا ناحق قتل کرکے اس کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں ہمیں بھی مار کر یا گرفتار کرکے وہی روش اپنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ گزشتہ شب اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھاہے انہوں نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کراتے ہوئے دوبارہ رابطے کا کہا ہے تا حال انہوں نے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ ، رکن صوبائی اسمبلی میر صادق سنجرانی میڑھ لیکر میرے پاس آئے تھے ہم نے احترام کے ساتھ ان کے سامنے اپنی گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔

اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیاجاتا تو ہم آج ہر صورت کوئٹہ کی جانب مارچ کریں گے۔ہمارا مارچ پرامن ہوگا حکومت کی جانب سے اشتعال انگیزی کی جارہی ہے جبکہ ہمارا وڈھ سے لیکر لکپاس تک پر امن مارچ اور دھرنا جاری ہے حکومت نے لانگ مارچ کے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے خندقیں کھودی ہیں ہم حکومتی مشینری کے سامنے کمزور توہیں لیکن اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ۔

ہم سب کو گرفتار کریں انہوں نے کہا کہ منگچر، کھڈ کوچہ سمیت دیگر علاقوں میں روڈ بند کرکے کارکنوں کو روکا گیا ہے نوشکی اور دالبندین میں یہی صورتحال ہے ہمارا پر امن احتجاج آج کوئٹہ کیلئے نکلے گا حکومت نے رکاوٹیں کھڑی ہے تو ہم کنٹینروں کو تو نہیں ہٹا سکتے ہیںلیکن اپنا احتجاج اپنے مطالبات کے حصول تک جاری رکھیں گے۔